آزاد کشمیر : راجہ فاروق حیدر ن لیگ کے پارلیمانی لیڈرنامزد ، مشتاق منہاس کے وزیراعظم بننے کی امیدیں دم توڑ گئیں

آزاد کشمیر : راجہ فاروق حیدر ن لیگ کے پارلیمانی لیڈرنامزد ، مشتاق منہاس کے ...
آزاد کشمیر : راجہ فاروق حیدر ن لیگ کے پارلیمانی لیڈرنامزد ، مشتاق منہاس کے وزیراعظم بننے کی امیدیں دم توڑ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفر آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آزاد کشمیرکے الیکشن کے بعد ن لیگ نے راجہ فاروق حیدر کو اپنا پارلیمانی لیڈر نامزد کر دیا ہے۔ ان کے وزیراعظم بننے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ان پر ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی نے اپنے اعتماد کا اظہار کر دیا ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق ن لیگ کی اعلیٰ قیادت نے تاریخ ساز کامیابی کے بعد فاروق حیدر کو اپنا پارلیمانی لیڈر نامزد کیا ہے ۔ وہ ن لیگ کی جانب سے وزیراعظم کے عہدے کیلئے امیدوار ہونگے اس طرح مشتاق منہاس کے وزیراعظم بننے کی امیدیں دم توڑ گئی ہیں۔واضح رہے کہ اس سے پہلے یہ اطلاعات مل رہی تھیں کہ سینئر صحافی مشتاق منہاس کو وزیراعظم بنایا جائے گا۔