نئی افغان پالیسی پر بلآخر پاکستان نے بڑا عملی اقدام اٹھانے کااعلان کردیا ،حکومت نے پاکستانیوںکے ساتھ ساتھ چوہدری نثار کے دل کی بات بھی پور ی کرنے کا فیصلہ کر لیا

نئی افغان پالیسی پر بلآخر پاکستان نے بڑا عملی اقدام اٹھانے کااعلان کردیا ...
نئی افغان پالیسی پر بلآخر پاکستان نے بڑا عملی اقدام اٹھانے کااعلان کردیا ،حکومت نے پاکستانیوںکے ساتھ ساتھ چوہدری نثار کے دل کی بات بھی پور ی کرنے کا فیصلہ کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکہ کی جانب سے تشکیل دی جانے والی نئی افغان پالیسی سے نمٹنے کے لیے پاکستان نے عملی اقدام کا اعلان کرد یا ۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیا ن میں کہا گیا ہے کہ امریکی پالیسی پر پاکستان کا موقف سامنے رکھنے کے لیے 8ستمبر کو وزیر خارجہ خواجہ آصف چین کا دورہ کر یں گے جبکہ ستمبر کے دوسرے ہفتے میں وہ روس ،ایران اور ترکی جائیں گئے ۔انہوں نے بتا یا کہ نئی امریکی افغان پالیسی پر پاکستان کے موقف سے ایران اور روس کو بھی اعتمادمیں لیا جائے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ افغان معاملے پر علاقائی فورسز کے ساتھ مل کر چلیں گے ۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تشکیل دی گئی نئی افغان پالیسی پر پارلیمنٹ میں بحث کے دوران سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار وزیر خارجہ خواجہ آصف کے چین ،روس اور ترکی کے دورے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مشورہ دیا تھا کہ اس سلسلے میں ایران کا بھی دورہ کرنا چاہیے کیونکہ اس خطے میں امن و امان کے لیے ایران کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ۔
مزید خبریں :بھارت چین کشیدگی، مودی نے وزرا کو ڈوکالام تنازعے کے بارےمیں بیان دینے سے روک دیا

مزید :

قومی -