بھارت بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث ، پاکستان کی کوششوں سے دنیا بھر میں امن قائم ہوا: خواجہ آصف

بھارت بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث ، پاکستان کی کوششوں سے دنیا بھر میں امن ...
بھارت بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث ، پاکستان کی کوششوں سے دنیا بھر میں امن قائم ہوا: خواجہ آصف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کو جنوبی ایشیائکی سٹریٹجی میں بھارتی کردار اور بلوچستان میں عدم استحکام کی غرض سے کوششوں پر گہرے تحفظات ہیں، جنوبی ایشیاءسٹریٹجی کے اعلان کے بعد پاکستان اور امریکہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات نے نئی کروٹ لی ہے، نئی دہلی بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے ، پاکستان کی کوششوں سے دنیا بھر میں امن قائم ہوا ہے۔ ہم نے اپنے حصہ کا کام کر کے دہشت گردوں اور ریاست مخالف عناصر کے ٹھکانے ختم کر دیئے ہیں۔
واشنگٹن میں امریکی اور غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اگر امریکہ کو افغانستان کے مستقبل کے بارے میں تشویش ہے تو پاکستان خطے میں اپنے جائز سیکورٹی خدشات کو تسلیم کرنا چاہتا ہے۔ ہمیں حقیقی معنوں میں جنوبی ایشیاءسٹریٹجی میں بھارتی کردار اور بلوچستان میں عدم استحکام کی غرض سے بھارتی کوششوں پر گہرے تحفظات ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنوبی ایشیاء سٹریٹجی کے اعلان کے بعد ٹیلرسن کیساتھ ملاقات اہم رابطہ تھا۔پاکستان امریکہ کیساتھ سات دہائیوں پر محیط تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم باہمی عزت و احترام کی بنیاد پر تعلقات چاہتے ہیں۔

آرمی چیف کا کاکول اکیڈمی کا دورہ،تعلیم کے معیار کو سراہا:آئی ایس پی آر
خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ دونوں ممالک سیاسی اور سفارتی سطح پر مسلسل اورمنظم رابطوں کے ذریعے جنوبی ایشیاءمیں امن ، استحکام اور خوشحالی کے مشترکہ مقاصد کیلئے ملکر کام جاری رکھ سکتے ہیں۔ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی نمایاں کامیابیوں سے ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے۔ جب تک افغانستان میں امن و استحکام قائم نہیں کیا جاتا خطے میں پائیدار امن و استحکام ممکن نہیں،اس مقصد کے حصول کیلئے امریکہ اور پاکستان کو مل کرکام کرنے کہ ضرورت ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -