آئین میں 21 ویں ترمیم کر کے عوام کا قتل عام جائز قرار دے دو، دھرنا ختم کر دیں گے: طاہر القادری

آئین میں 21 ویں ترمیم کر کے عوام کا قتل عام جائز قرار دے دو، دھرنا ختم کر دیں ...
آئین میں 21 ویں ترمیم کر کے عوام کا قتل عام جائز قرار دے دو، دھرنا ختم کر دیں گے: طاہر القادری
کیپشن: Tahir ul qadri

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ آئین میں 21 ویں آئینی ترمیم کر دو کہ حکمران کاکسی کا قتل کریں تو پرچہ نہ ہو، دھرنا ختم کر کے واپس چلے جائیں گے۔ انقلاب مارچ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے طاہر القادری نے کہا کہ پارلیمینٹ میں بیٹھے اراکین اپنے آپ کو عوام کا نمائندہ کہتے ہیں لیکن کسی نے بھی اسمبلی کے اجلاس میں سانحہ ماڈل ٹاﺅن پر بات نہیں کی، کیاا سمبلی میں بیٹھنے والوں نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کو ٹی وی پر نہیں دیکھا؟ یکطریہ جوڈیشل کمیشن نے بھی پنجاب حکومت کو سانحہ ماڈل ٹاﺅن کا ذمہ دار قرار دیا، حکمرانوں کو آرٹیکل 9 یاد کیوں نہیں آتا جو لوگوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ قانون صرف امیروں کیلئے ہے غریبوں کیلئے نہیں، اس قوم میں آئین کاشعور پیدا کیا ہے اور اپنا حق لینے کی طاقت دی ہے، پارلیمینٹ کا کام آئین بنانا اور اس کی حفاظت کرنا ہے ۔ طاہر القادری نے کہا کہ آئین میں 21 ویں ترمیم کر دو کہ حکمران کسی کا قتل کریں تو پرچہ نہ ہو تو دھرنا ختم کر کے واپس چلے جائیں گے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -