آج بیماریوں سے آگاہی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) آج بیماریوں سے آگاہی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے ۔
نیو نیوز کے مطابق آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں بیماریوں سے آگاہی کے حوالے سے عالمی دن منایا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں مختلف تقاریب اور پروگرامز کا انعقاد کیا جا ئے گا جس میں بیماریوں کی تشخیص کے حوالے سے لیکچر ز دیے جائیں گے ۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بیماریوں سے بچنے اور صحت مند زندگی گزارنے کے لیے صبح کی سیر اور ورزش نہایت اہم ہے کیونکہ اس سے انسان تندرست رہتا ہے ۔ صبح کی سیر اور ورزش بلڈ پریشر،، شوگر لیول اور کولیسٹرول کی سطح کو کنٹرول میں رکھتی ہے اور انسان دل کے امراض سے بھی محفوظ رہتا ہے۔جدید تحقیق کے مطابق صبح کے وقت واک اور ورزش کرنے سے بینائی بھی بہتر ہوتی ہے اور انسان کا پورادن پرسکون گزرتا ہے۔