لاہور سمیت مختلف شہروں میں دھند اور سموگ کا راج،بعض مقامات پر حد نگاہ صفر ریکارڈ،پروازوں اور ٹرینوں کا شیڈول متاثر

لاہور سمیت مختلف شہروں میں دھند اور سموگ کا راج،بعض مقامات پر حد نگاہ صفر ...
لاہور سمیت مختلف شہروں میں دھند اور سموگ کا راج،بعض مقامات پر حد نگاہ صفر ریکارڈ،پروازوں اور ٹرینوں کا شیڈول متاثر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروںمیں شدید دھند اور سموگ کے باعث حد نگاہ میں کمی،بعض علاقوں میں صفر ہو گئی جس سے ٹریفک کی روانی ،پروازوں اور ٹرینوں کا شیڈول متاثر ہو گیا ،میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدیددھند کے باعث حدنگاہ میں کمی ہو گئی جس سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا اور لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ پاکپتن،جہانیاں،چشتیاں،بھوانہ،جھنگ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ، کلورکوٹ، گوجرہ ،لودھراں،کبیر والا،چیچہ وطنی،راجن پور،بھکر میں سموگ اور شدید دھند کے باعث حد نگاہ میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ بعض مقامات پر صفر ہو گئی،موٹر وے پولیس کے مطابق دھند کی وجہ سے موٹروے ایم فورفیصل آبادسے گوجرہ ،موٹروے ایم تھری پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد،موٹروے ایم ٹوکوٹ مومن سے لاہورتک بندہے ،ترجمان کے مطابق پشاورتاصوابی موٹروے بھاری ٹریفک کےلئے بند ہے،ترجمان موٹروے پولیس نے کہا ہے کہ شہری سموگ اوردھندکے دوران غیرضروری سفرسے گریزکریں اوردوران سفرگاڑیوں پرفوگ لائٹس کااستعمال کیاجائے۔
لاہور میں دھندکی وجہ سے22غیرملکی اورمتعددملکی پروازیں تاخیرکاشکارہو گئیں،جس سے مسافر پریشانی کا شکار ہیں،ابوظہبی جانے والی پرواز 12گھنٹے تاخیرسے روانہ ہوگی جبکہ کویت جانے والی پرواز 6گھنٹے تاخیرکاشکارہے ،دھند کی وجہ سے ریاض،لندن،اسلام آباداورکراچی جانے والی پروازیں منسوخ کر دی گئیں اس کے علاوہ استنبول جانے والی پرواز 4 گھنٹے تاخیرکاشکارہو گئی،جبکہ دھند کی وجہ سے کوئٹہ سے آنے اورجانے والی ٹرینیں کئی گھنٹے تاخیرکاشکارہو گئیں۔

مزید پڑھیں:۔پی ایس پی اور ایم کیو ایم کے درمیان مذاکرات سیف ہاﺅس میں ہوئے، رہنماﺅں کے موبائل فون بند کرادئیے گئے ، سیاسی جماعت کا اہم رہنما، سرکاری اہلکار شریک ، متحدہ کے انضمام کی بات کی گئی: شاہ زیب خانزادہ کا دعویٰ، فاروق ستارکا تصدیق اور تردید سے انکار

مزید :

قومی -اہم خبریں -