بلوچستان کے تعلیمی اداروں کے 800 طلباواساتذہ کاکوئٹہ گیریژ ن کادورہ:آئی ایس پی آر

بلوچستان کے تعلیمی اداروں کے 800 طلباواساتذہ کاکوئٹہ گیریژ ن کادورہ:آئی ایس ...
بلوچستان کے تعلیمی اداروں کے 800 طلباواساتذہ کاکوئٹہ گیریژ ن کادورہ:آئی ایس پی آر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق بلوچستان کے تعلیمی اداروں کے 800 طلبااور اساتذہ نے کوئٹہ گیریژن کادورہ کیا ،طلباوطالبات اوراساتذہ نے ملٹری یونٹس اورفارمیشن کیساتھ ایک دن گزارا جس میں انہوں نے سامان حرب کے مختلف اسٹالزپراشیاکامعائنہ کیا۔اس کے علاوہ طلبہ نے آرٹلری گن فائر،ایوی ایشن فلائی پاسٹ بھی دیکھا،جبکہ طلبہ نے دہشت گردوں سے کمپاو¿نڈخالی کرانے کی مشق میں خصوصی دلچسپی ظاہر کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں طلبہ وطالبات کو یہ د ورہ کرایاگیا جبکہ دورے کا ایک مقصدپاک فوج کی تنظیمی اوردفاعی صلاحیتوں سے روشناس کرانا بھی تھا۔

بھارت پانامہ میں موجود ہر اکاؤنٹ کی تحقیقات کرے گا:ارون جیٹلی

مزید :

قومی -