خورشید شاہ کاعمران خان کو الیکشن کمیشن میں پیش ہونے کا مشورہ

خورشید شاہ کاعمران خان کو الیکشن کمیشن میں پیش ہونے کا مشورہ
خورشید شاہ کاعمران خان کو الیکشن کمیشن میں پیش ہونے کا مشورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر (ڈیلی پاکستان آن لائن) اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہونے کا مشورہ دے دیا ، کہتے ہیں بہتری اسی میں ہے کہ عمران خان خود ہی پیش ہوجائیں یہ نہ ہو کہ پولیس کا جوان عمران خان کو پکڑ کر الیکشن کمیشن کے سامنے کھڑا کردے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا عمران خان کو مشورہ ہے کہ وہ آج ہی الیکشن کمیشن میں پیش ہوجائیں، یہ نہ ہو کہ پولیس کا جوان عمران خان کو پکڑ کر الیکشن کمیشن کے سامنے کھڑا کردے، انہیں کہوں گا کہ خود ہی چلے جائیں ابھی وقت ہے بہتری اسی میں ہے کہ عمران خان بتائیں کہ وہ اداروں کا احترام کرتے ہیں۔

توہین عدالت کیس،عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری،26 اکتوبر کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم
کیپٹن (ر) صفدر کی قومی اسمبلی میں کی جانے والی تقریر کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ کیپٹن صفدر نے نواز شریف کیلئے نیا پنڈورا باکس کھول دیا ہے ایک چیز جو طے ہوچکی ہے اسے اب اٹھانا ٹھیک نہیں ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -