’وہ شخص جس سے حضور پاک ﷺ کی خواب میں ملاقات ہوئی اور پاک فوج کے سربراہ کیلئے پیغام دیا‘ یہ پیغام کیا تھا اور جنرل نے کیا ردعمل دیا؟ تہلکہ خیز انکشاف

’وہ شخص جس سے حضور پاک ﷺ کی خواب میں ملاقات ہوئی اور پاک فوج کے سربراہ کیلئے ...
’وہ شخص جس سے حضور پاک ﷺ کی خواب میں ملاقات ہوئی اور پاک فوج کے سربراہ کیلئے پیغام دیا‘ یہ پیغام کیا تھا اور جنرل نے کیا ردعمل دیا؟ تہلکہ خیز انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف کالم نگار ہار ون رشید نے اپنے کالم میں لکھاہے کہ’ تیس برس ہوتے ہیں‘ مدینہ منورہ میں مولانا علی میاں نے سرکارﷺکو خواب میں دیکھا۔ ایک سے زیادہ بار آپ ﷺ نے سوال کیا : میری حفاظت کا بندوبست کیاہے؟مولانا علی میاں نے اے کے بروہی سے رابطہ کیا۔ بھارت جاتے ہوئے‘ کراچی رکے‘ جہاں جنرل ضیاءالحق نے ان کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا۔ ہارون رشید کا اپنے کالم میں کہنا تھا کہ محمود غازی مرحوم نے مجھے بتایا کہ تنہائی میسر آئی تو مولانا علی میاں کے صبر کا پیمانہ لبریز تھا۔ ٹوٹ کر روئے اور جنرل کا گریبان تھام کر کہا کہ قیامت کے دن میں آپ کا دامن گیر ہوں گا کہ سرکارﷺکا پیغام میں نے آپ کو پہنچا دیا ہے۔
جنرل بھی رویااور سعودی عرب کے لئے غالباً دو بریگیڈ بھجوائے گئے۔ مقدس مقامات کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔ احادیث کے مطابق صہیونی ایک دن حجاز کا قصد کریں گے۔ پاک فوج کو اللہ نے ایک کے بعد دوسرے امتحان سے گزار کر صیقل کر دیا ہے۔ بلوچستان کے صحراﺅں اور سیاچن کے برف زاروں میں داد شجاعت دینے والوں کو ایک دن مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ کی حفاظت کرنی ہے۔

مزید :

قومی -