شیر افضل مروت کے بعد 2 مزید سینیئر رہنما پی ٹی آئی کی کور کمیٹی سے الگ ہوگئے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) شیر افضل مروت کے بعد اعظم سواتی اور سالار کاکڑ نے پی ٹی آئی سیاسی اور کور کمیٹی چھوڑ دی ۔
24 نیوز کے مطابق اعظم سواتی اور سالار کاکڑ پی ٹی آئی کی موجودہ کور کمیٹی و سیاسی کمیٹی کا حصہ نہیں بننا چاہتے ہیں ،اعظم سواتی کے سیاسی و کور کمیٹی کے حوالے سے شدید تحفظات ہیں،سالار کاکڑ نے کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کا وٹس ایپ گروپ لیفٹ کر دیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ شیر افضل مروت کو سیاسی کمیٹی و کور کمیٹی سے نکالنے کے بعد اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔