پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کے چار جوانوں کی شہادت پر پاکستان کا شدید احتجاج

پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج ...
پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کے چار جوانوں کی شہادت پر پاکستان کا شدید احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی فوج کی جانب سے پاک فوج کی گاڑی کو نشانہ بنانے پر پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا جس میں پاکستان نے چا ر جوانوں کی شہادت پر شدید احتجاج کیا ۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستانی ڈی جی ایم او نے بھارتی ہم منصب سے ہاٹ لائن پر رابطہ کرکے گزشتہ روز وادی نیلم میں بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں چار پاکستانی جوانوں کی شہادت پر شدید احتجاج کیا ۔انہوں نے بھارتی ہم منصب سے کہا کہ پاک فوج کسی بھی جارحیت پر جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی بند کرے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وادی نیلم میں بھارتی فوج نے پاک فوج کی گاڑی کو نشانہ بنا یا تھا جس پر چار جوان دریائے نیلم میں ڈوب کر شہید ہو گئے تھے ۔

مزید :

قومی -