دورہ سعودی عرب میں جنرل راحیل شریف کاوزیراعظم کے ساتھ وہ سلوک جسے جان کر آپ کے دل میں آرمی چیف کی عزت مزید بڑھ جائے گی، آنے والوں کو بھی بڑا سبق دے دیا‎

دورہ سعودی عرب میں جنرل راحیل شریف کاوزیراعظم کے ساتھ وہ سلوک جسے جان کر آپ ...
دورہ سعودی عرب میں جنرل راحیل شریف کاوزیراعظم کے ساتھ وہ سلوک جسے جان کر آپ کے دل میں آرمی چیف کی عزت مزید بڑھ جائے گی، آنے والوں کو بھی بڑا سبق دے دیا‎

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (نیوز ڈیسک)وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنر ل راحیل شریف دورہ سعود ی عرب پر پہنچے تو جنرل راحیل شریف نے پروٹوکول کا انتہائی خیال رکھتے ہوئے تمام تر امور انجام دیئے ۔
ذرائع کا کہناہے کہ نوازشریف اور جنرل راحیل شریف سعودی عرب پہنچے تو گورنر ریاض نے وزیراعظم اور وفد کا ایئرپورٹ پر استقبال کیا جس کے بعد وزیراعظم نوازشریف وفد کے ہمراہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات کیلئے ان کی رہائش گاہ پہنچے ،مذکورہ تصویر میں دیکھا جاسکتاہے کہ اس موقع پر جنر ل راحیل شریف پروٹوکو ل کا خیال رکھتے ہوئے تیسری رو میں چلتے ہوئے نظر آئے جبکہ وزیراعظم نوازشریف سب سے آگے سعودی فرمانروا کے ساتھ چلتے ہوئے ملاقات کیلئے ہال میں داخل ہوئے۔
اس سے قبل دورہ سعودی عر ب پر روانگی کیلئے آج صبح آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم نوازشریف کا ایئرپورٹ پر پر تپاک استقبال کیا ،اس موقع پر نوازشریف نے راحیل شریف کو دعوت دی کہ وہ جہاز میں سوار ہوں جس پر راحیل شریف نے پروٹوکول کا خصوصی خیال رکھتے ہوئے وزیراعظم کو آگے چلنے کی درخواست کی لیکن نوازشریف ان کے ساتھ کندے سے کندھا ملاتے ہوئے جہاز کی سیڑھیاں چڑھے۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مستقبل میں افواج پاکستان کے سربراہوں کیلئے پروٹوکول کا خیال رکھتے ہوئے مثال قائم کی ہے کہ وہ سیاسی قیادت کو آگے رکھیں کیونکہ یہ عوام کے منتخب نمائندے ہیں جنہیں عوام نے اپنے ووٹ کے ذریعے اقتدار دیا ہے ۔

مزید :

قومی -