تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ کی قیادت کا دھرنے کے معاملے پر مذاکرات پر آمادگی کا اظہار

تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ کی قیادت کا دھرنے کے معاملے پر مذاکرات پر آمادگی کا ...
تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ کی قیادت کا دھرنے کے معاملے پر مذاکرات پر آمادگی کا اظہار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت کے بیک ڈور رابطے کام کر گئے، تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ کی قیادت نے دھرنے کے معاملے پر مذاکرات پر آمادگی کا اظہار کردیا۔
ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے عدالتی حکم آنے کے بعد طاقت کی بجائے پر امن طور پر تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ کا دھرنا ختم کرانے کی کوششیں کی جا رہی تھیں، اس سلسلے میں حکومت نے دھرنا قیادت سے بیک ڈور رابطے کیے جو تھوڑی سی محنت کے بعد کام کرگئے اور دھرنا قیادت حکومت سے مذاکرات کیلئے آمادہ ہوگئی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: تحریک لبیک کی قیادت کو سلام پیش کرتا ہوں ،اسلام آباد دھرنے کے خلاف حکومت نے کوئی ایکشن کیا تو حالات بند گلی کی طرف پہنچ جائیں گے :مفتی منیب الرحمن
ذرائع نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے مسلم لیگ ن کے چیئرمین سینیٹر راجہ ظفرالحق کی قیادت میں وفد دھرنا قیادت سے مذاکرات کرے گا ، وفد میں وزیر داخلہ احسن اقبال سمیت انتظامیہ کے افسران بھی شامل ہوں گے۔ دوسری جانب تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ کی جانب سے مذاکراتی وفد کی قیادت پیر افضل قادری کریں گے جبکہ وفد میں پیر عنایت الحق اور شفیق امینی سمیت دیگر شامل ہوں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: تحریک لبیک یارسول اللہ کا دھرنا ختم کرانے کیلئے آپریشن کی تیاریاں مکمل،پولیس اور ایف سی کے دستے تعینات،بکتر بندگاڑیاں پہنچا دی گئیں
واضح رہے کہ ختم نبوت ﷺ کے قانون میں تبدیلی کے خلاف تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ سمیت ہم خیال مذہبی جماعتوں نے گزشتہ کئی روز سے اسلام آباد کے فیض آباد انٹرچینج پر دھرنا دے رکھا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے دو روز قبل انتظامیہ کو حکم دیا گیا تھا کہ دھرنا ختم کرایا جائے، عدالت نے انتظامیہ کو آج (ہفتہ) کی صبح 10 بجے تک کی ڈیڈ لائن دی تھی ۔ ہائی کورٹ کی مقررہ ڈیڈ لائن گزر چکی ہے جس کے باعث انتظامیہ نے آپریشن کے ذریعے دھرنا ختم کرانے کی تیاریاں بھی مکمل کررکھی ہیں تاہم حکومت کی جانب سے پر امن طریقے سے دھرنا ختم کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -