بلاول کو جلسہ گاہ تک لانیوالے ہیلی کاپٹر کی ملکیت کا پتہ چل گیا

بلاول کو جلسہ گاہ تک لانیوالے ہیلی کاپٹر کی ملکیت کا پتہ چل گیا
بلاول کو جلسہ گاہ تک لانیوالے ہیلی کاپٹر کی ملکیت کا پتہ چل گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی نے سانحہ کار ساز کی یادمیں 18اکتوبرکو جناح باغ میں جلسہ کیا جس دوران بلاول زرداری کے باقاعدہ سیاست میں آنے کا اعلان کیاگیا۔ بلاول زرداری کو بلاول ہاﺅس سے جلسہ گاہ لانے کے لیے دو ہیلی کاپٹر موجود تھے جن میں سے ایک ہیلی کاپٹر پر وہ اپنی خالہ صنم بھٹو کے ہمراہ جلسہ گاہ پہنچنے ۔ تصاویر سامنے آنے کے بعد انکشاف ہواکہ بلاول کو جلسہ گاہ لانیوالا ہیلی کاپٹر آصف علی زرداری کے دوست اور بحریہ ٹاﺅن کے سربراہ ملک ریاض کی ملکیت ہے جبکہ ہیلی کاپٹر پر بحریہ ٹاﺅن کا ’لوگو‘ بھی موجود تھاتاہم پیپلزپارٹی کی طرف سے ہیلی کاپٹر کی ملکیت کے بارے کوئی موقف سامنے نہیں آسکا۔

مزید :

قومی -