”آمرانہ دور میں تو مجھے یہ حق حاصل تھا کہ۔۔۔“ نواز شریف نے پہلی مرتبہ آمریت کی ’تعریف‘ کر دی، پرویز مشرف کے دور کا ذکر ایسے لفظوں میں کر دیا کہ خود پرویز مشرف بھی حیران رہ جائیں گے

”آمرانہ دور میں تو مجھے یہ حق حاصل تھا کہ۔۔۔“ نواز شریف نے پہلی مرتبہ آمریت ...
”آمرانہ دور میں تو مجھے یہ حق حاصل تھا کہ۔۔۔“ نواز شریف نے پہلی مرتبہ آمریت کی ’تعریف‘ کر دی، پرویز مشرف کے دور کا ذکر ایسے لفظوں میں کر دیا کہ خود پرویز مشرف بھی حیران رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ آمرانہ دور میں دہشت گردی کی عدالتوں میں سزائیں پانے کے بعد بھی مجھے 2,2 اپیلوں کا حق حاصل تھا لیکن آج اس جمہوری دور میں مجھے اس حق سے بھی محروم کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔پاکستانیوں کے فون ٹیپ کرنے والا خفیہ ادارے کا یہ آفیسر لندن جا کر نواز شریف سے ملا اور دونوں۔۔۔ ایسا انکشاف سامنے آ گیا کہ ہر پاکستانی کا منہ کھلا کا کھلا رہ گیا
پریس کانفرنس کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ آمرانہ دور میں دہشت گردی کی عدالتوں سے سزائیں پانے کے بعد بھی مجھے 2,2 اپیلوں کا حق حاصل تھا لیکن آج اس جمہوری دور میں مجھے اس حق سے بھی محروم کر دیا گیا ہے۔
ایک عدالت نے پہلے پٹیشن کو فضول اور ناکارہ قرار دیا اور پھر اسی عدالت نے مقدمے کی سماعت شروع کر دی۔ کوئی ثبوت نہ ملا تو اسی عدالت نے پراسرار طریقے سے جے آئی ٹی بنا دی اور اسی عدالت نے اس جے آئی ٹی کی نگرانی بھی سنبھال لی۔
اسی عدالت نے کبھی پانچ اور کبھی تین معزز جج صاحبان کے ساتھ فیصلے بھی سنا دئیے اور پھر اسی عدالت نے نیب کو حکم دیا کہ اپنے سارے ضابطے توڑ کر براہ راست ریفرنس دائر کرو۔ پھر اسی عدالت نے نیب کا کنٹرول بھی سنبھال لیا، پھر وہی عدالت احتساب کورٹ کی نگران بھی بن گئی اور اگر ضرورت پڑی تو یہی عدالت میری آخری اپیل بھی سنے گی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”ہمارے بھائی نے وہ کام کر دیا جو عربی بھی نہ کر سکے۔۔۔“ دبئی میں مقیم پاکستانی کے دوستوں نے ایسا اشتہار اخبار میں چھپوا دیا کہ سوشل میڈیا پر ہنسی کا طوفان آ گیا، دیکھ کر آپ یقینا ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو جائیں گے
کیا ایسا ہوتا ہے انصاف، کیا اسے کہتے ہیں قانون کی پاسداری، کیا آئین کا آرٹیکل 10 اے یہی کہتا ہے، کیا شفاف ٹرائل اسے ہی کہتے ہیں، میں نے وکلاءکنونشن میں 12 سوالات اٹھائے تھے، ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے مگر ایک بھی سوال کا جواب نہیں مل سکا ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -