مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت، فائرنگ سے برہان وانی کے جانشین کمانڈر سمیت 12کشمیری نوجوان شہید ،وادی کے حالات انتہائی کشیدہ ،جگہ جگہ مظاہرے ،قابض فوج سے جھڑپوں میں درجنوں کشمیری زخمی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت، فائرنگ سے برہان وانی کے جانشین کمانڈر سمیت ...
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت، فائرنگ سے برہان وانی کے جانشین کمانڈر سمیت 12کشمیری نوجوان شہید ،وادی کے حالات انتہائی کشیدہ ،جگہ جگہ مظاہرے ،قابض فوج سے جھڑپوں میں درجنوں کشمیری زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سری نگر (ڈیلی پاکستان آن لائن )مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے ، نام نہاد سر چ آپریشن کےدوران حزب المجاہدین کے شہید کمانڈر برہان وانی کی جگہ سنبھالنے والے کمانڈر سبزار احمد بٹ سمیت 12 معصوم کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا، جبکہ بھارتی فوج کی جارحیت اور بربریت کے خلاف مقبوضہ وادی میں کشمیری اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا ،مظاہرین کے خلاف قابض فوج نے آنسو گیس ،لاٹھی چارج اور پلیٹ گنز فائرز کے بے دریغ استعمال سے درجنوں کشمیریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ،جبکہ نہتے کشمیریوں کی سنگ ریزی سے سیکیورٹی فورسز کے متعدد اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں ،بھارتی فوج کی تازہ پر تشدد کارروائیوں سے ایک بار پھر مقبوضہ وادی کے حالات انتہائی کشیدہ ہو گئے ہیں ۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی سیکیورٹٰی فورسز اور پولیس نے مقبوضہ وادی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے نام پر مزید12 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ، شہید ہونے والوں میں حریت رہنما برہان وانی کی جگہ لینے والے سبزار احمد بٹ بھی شامل ہیں جنہیں پلوامہ میں ایک گھر کا محاصرہ کر کے شہید کیا گیا تاہم اس ریاستی دہشتگردی کیخلاف مقبوضہ وادی میں شدید احتجاج جاری ہے اور مقبوضہ وادی میں حالات انتہائی کشیدہ ہو گئے ہیں ،کشمیری نوجوان طلبا سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور بھارتی فورسز کے خلاف جگہ جگہ احتجاج کیا جا رہا ہے جبکہ قابض بھارتی فوج نے کشیدہ حالات کو قابو کرنے کے لئے فوج کی مزید کمک منگوا کر کئی دیہات کا سخت محاصرہ کر لیا ہے ۔دوسری جانب تصادم آرائی کے مقام سیموہ ترال میں مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز کے مابین شدید جھڑپوں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ ان جھڑپوں کے دوران قابض  فورسز کی جانب سے پیلٹ گنز  فائرنگ اور آنسو گیس کے شدید استعمال کے سبب متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کا بتانا ہے کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے حزب المجاہدین میں برہان وانی کی جگہ سنبھالنے سبزار احمد بٹ جبکہ بارہ مولا اور پلوامہ میں 11 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا گیا ہے ۔اس کے علاوہ اڑی میں بھی ایک کشمیری کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا گیاجس کے بعد مقبوضہ وادی میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور کشمیری نوجوانوں اور بھارتی فوج میں جھڑپیں بھی جاری ہیں ۔ 

مزید :

قومی -اہم خبریں -