دھرنے والے ڈی میں کھیلتے رہتے ہیں، گول نہیں کرتے،تبدیلی وقت کا اہم تقاضا ہے : پرویز مشرف

دھرنے والے ڈی میں کھیلتے رہتے ہیں، گول نہیں کرتے،تبدیلی وقت کا اہم تقاضا ہے : ...
دھرنے والے ڈی میں کھیلتے رہتے ہیں، گول نہیں کرتے،تبدیلی وقت کا اہم تقاضا ہے : پرویز مشرف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی ( نیوز ڈیسک)سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ دھرنے والے صرف ڈی میں کھیلتے رہتے ہیں، گول نہیں کرتے، فوج 10 سال کیلئے آ کر حالات کو بہتر کر دیتی ہے۔

ایک انٹر ویو میں جنرل (ر) پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ ملک سے خاندانی سیاست ختم ہونی چاہیے، تبدیلی وقت کا اہم تقاضہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے والے صرف ڈی میں کھیلتے رہتے ہیں، گول نہیں کرتے۔پرویز مشرف نے مزید کہا کسی سویلین حکومت نے عوام کو خوشحالی نہیں دی، انکے دورمیں پاکستان ہمیشہ نیچے جاتا ہے جس وجہ سے لوگ آرمی کے پاس جاتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مارشل لا ء پر اعتماد نہیں، سسٹم کو بہتر کرنا چاہیے ۔

مزید :

قومی -