نوجوان کی کینیڈین لڑکی سے انٹرنیٹ دوستی شادی میں تبدیل

نوجوان کی کینیڈین لڑکی سے انٹرنیٹ دوستی شادی میں تبدیل
نوجوان کی کینیڈین لڑکی سے انٹرنیٹ دوستی شادی میں تبدیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پاکپتن (ویب ڈیسک) پاکپتن کے نوجوان کی کینیڈین دوشیزہ سے انٹرنیٹ پر دوستی شادی میں بدل گئی۔ کینیڈین لڑکی سے تمام خدشات پس پشت ڈال کر پاکستان پہنچ کر پاکپتن میں اپنے ہیرو عمر فاروق سے شادی کرلی۔

روزنامہ ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق پاکپتن کا نوجوان عمر فاروق کچھ عرصہ سے قبرص میں مقیم تھا اور تقریباً ایک سال قبل نیٹ پر اس کی دوستی کینیڈین شہری منسٹی میری ہانسرٹی سے ہوگئی۔ دوستی محبت میں تبدیل ہوئی تو دونوں نے شادی کا فیصلہ کرلیا، تین ماہ قبل عمر فاروق نے قبرص سے واپس آکر کینیڈین دوشیزہ سے شادی کیلئے والدین کو راضی کیا۔ اس دوران کینیڈین لڑکی نے اپنے والدین سے بات کی لیکن انہوں نے پاکستان کے حوالے سے ہونے والے پراپیگنڈا کے باعث اسے پاکستان نہ جانےا ور پاکستانی سے شادی نہ کرنے کا مشورہ دیا لیکن عمر فاروق کی محبت اسے پاکستان کھینچ لائی۔

روزنامہ پاکستان کی تازہ ترین اور دلچسپ خبریں اپنے موبائل اور کمپیوٹر پر براہ راست حاصل کرنے کیلئے یہاں کلک کریں‎
کینیڈین دوشیزہ 29 ستمبر کو پاکستان پہنچی اورپاکپتن میں عمر فاروق سے شادی کے بندھن میں بندھ گئی۔ منسٹی میری ہانسرٹی نے بتایا کہ جب اس نے پاکستان کی دھرتی پر قدم رکھا تو اسے احساس ہوا کہ پاکستان کے لوگ بہت پیار کرنے والےا ور امن پسند ہیں، دنیا میں پاکستان کے حوالے سے جو پراپیگنڈہ کیا جاتا ہے وہ بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے۔

مزید :

پاکپتن -