عائشہ گلالئی کے بعد تحریک انصاف سے ایک اور زوردار آواز بلند ہو گئی، عمران خان کو اب تک کا سب سے زوردار جھٹکا لگ گیا

عائشہ گلالئی کے بعد تحریک انصاف سے ایک اور زوردار آواز بلند ہو گئی، عمران خان ...
عائشہ گلالئی کے بعد تحریک انصاف سے ایک اور زوردار آواز بلند ہو گئی، عمران خان کو اب تک کا سب سے زوردار جھٹکا لگ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو خیرباد کہنے والی عائشہ گلالئی کے بعد تحریک انصاف سے ایک اور آواز بلند ہو گئی ہے اور عمران خان پر کرپشن کے الزامات لگائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ نوازشریف نے فیصلہ تبدیل کروانے کیلئے آرمی چیف قمر باجوہ کوپیغام بھیجاتوآگے سے انہوں نے کہاکہ ۔ ۔۔ سینئر صحافی نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا
سابق صوبائی وزیر ضیاءاللہ آفریدی کا کہنا ہے کہ عمران خان، پرویز خٹک اور وزیر خزانہ غیر قانونی بھرتیوں میں ملوث ہیں جبکہ خیبر بینک کو اربوں کا نقصان پہنچانے میں پرویز خٹک ملوث ہیں، عمران خان کو چیلنج کرتا ہوں کہ کرپشن کے معاملے پر مجھے سے مناظرہ کر لیں، اس معاملے پر جلد دھرنا دوں گا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر بینک کو اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے جس کے ذمہ دار پرویز خٹک ہیں۔ خیبر بینک سے متعلق الزامات میرے نہیں بلکہ کے پی اسمبلی کمیٹی کے ہیں جبکہ اس کے ایم ڈی کی تقرری بھی غیر قانونی ہوئی ہے، خیبر بینک کے معاملے پر جلد دھرنا دوں گا۔ عمران خان کے کرپشن ختم کرنے اور احتساب کے تمام دعوے جھوٹے ہیں، وہ لیاقت باغ جلسے میں بھی جھوٹ بولتے رہے۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ راشد خان کو کس نے بھرتی کیا اور ایم ڈی خیبربینک کو بھی غیر قانونی طریقے سے بھرتی کیا گیا۔ خیبربینک میں ملازمین کی غیرقانونی بھرتیوں میں بھی پرویزخٹک ملوث ہیں جبکہ سراج الحق کرسی بچانے کیلئے کے پی کے بینک کوڈبورہے ہیں۔ کیا صوبے کا بینک ڈبونے والوں کا حساب نہیں ہو گا؟ جماعت اسلامی صرف بینک کے ایم ڈی کے ہٹانے کا نہیں بلکہ مکمل احتساب کا مطالبہ کرے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ’جب جے آئی ٹی بنی تو آرمی چیف غصے میں تھے کہ۔۔۔‘حامد میر نے انتہائی حیران کن انکشاف کردیا
ضیاءاللہ آفریدی نے کہا کہ انصاف کے دعویدار عوام کو بے وقف بنا رہے ہیں، عمران خان لیاقت باغ جلسے میں جھوٹ بولتے رہے، ان میں اگر جرات ہے تو اپنے وزیراعلیٰ کو احتساب کیلئے پیش کریں۔

مزید :

پشاور -