بینظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر مسافر کے بیگ سے اعلیٰ کوالٹی کی منشیات برآمد

بینظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر مسافر کے بیگ سے اعلیٰ کوالٹی کی منشیات برآمد
بینظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر مسافر کے بیگ سے اعلیٰ کوالٹی کی منشیات برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایئر پورٹ سیکیورٹی فورسز (اے ایس ایف ) حکام نے راولپنڈی ایئر پورٹ پر بیرون ملک جانے والے مسافر کے سامان سے منشیات برآمد کر لی ۔

دنیا نیوز کے مطابق اے ایس ایف حکام نے ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بینظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر راولپنڈی سے سعودی عرب جانے والے مسافر کے سامان سے اعلیٰ کوالٹی کی منشیاب برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔

شکر گڑھ میں سفاک باپ نے بیٹیوں کو زندہ دفن کر دیا

حکام کا کہنا ہے کہ محمد داﺅد نامی ملزم چارسدہ کا رہائشی ہے جس نے اپنے بیگ کے خفیہ خانون میں 685گرام ہیروئن چھپا رکھی تھی جو تلاشی کے دوران پکڑی گئی ۔ ملزم نجی ایئر لائن کی پرواز سے سعودی عرب جانے والا تھا جسے گرفتار کر کے تفتیش کی جا رہی ہے ۔

مزید :

راولپنڈی -