کرم ایجنسی گاڑی سڑک کنارے نصب دھماکہ خیز مواد سے ٹکراکر گئی 8 افراد جاں بحق 3 زخمی

کرم ایجنسی گاڑی سڑک کنارے نصب دھماکہ خیز مواد سے ٹکراکر گئی 8 افراد جاں بحق 3 ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

         کرم ایجنسی(اے این این) کرم ایجنسی کے علاقے خومتہ میںایک گاڑی سڑک کنارے نصب دھماکہ خیز مواد سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں5افراد جاں بحق جبکہ6زخمی ہو گئے، زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر صدہ منتقل کردیاگیا، زخمیوں میں سے بعض حالت تشویشناک، سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق کرم ایجنسی کے علاقے خومتہ میں ایک گاڑی سڑک کنارے نصب دھماکہ خیز مواد سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں5افراد جاں بحق جبکہ6زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 3مزید افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے تاہم تینوں زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔سیکیورٹی فورسز نے دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر تخریب کاروں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کارروائیوں کا آغاز کر دیا ۔ واضح رہے کہ دھماکے کا نشانہ بننے والے افراد کچھ عرصہ قبل ہی کرم ایجنسی کے آئی ڈی پی کیمپ سے اپنے علاقے منتقل ہوئے تھے۔
8 افراد جاں بحق

مزید :

علاقائی -