افغانستان ،2امریکی ڈرون حملوں میں داعش کے 20ارکان ہلاک

افغانستان ،2امریکی ڈرون حملوں میں داعش کے 20ارکان ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل(اے این این)افغانستان کے پاکستانی سرحد سے ملحقہ صوبے ننگرہار میں دو مختلف مقامات پر امریکی ڈرون حملوں میں داعش کے 20ارکان کی ہلاکت کادعویٰ کیاگیاہے ۔ صوبہ ننگر ہارکے گورنر کے ترجمان احمد ضیاء عبدالزئی نے برطانوی خبررساں ادارے کو بتایاکہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب صوبہ ننگر ہار کے ضلع ہسکا مینا میں امریکی ڈرون حملوں کے نتیجے میں داعش کے 20ارکان ہلاک ہوئے ۔ انہوں نے کہاکہ پاچی اگام ضلع سے ملحق اس ضلع میں داعش سرگرم ہے ۔افغانستان میں امریکی فوج کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بھی ڈرون حملوں کے نتیجے میں داعش ارکان کی ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ہے تاہم کسی عام شہری کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی گئی۔یاد رہے کہ صوبہ ننگر ہار میں تجارتی راستوں پرقبضے کیلئے داعش اور طالبان آپس میں برسرپیکار ہیں ۔

مزید :

علاقائی -