”پاکستان جنوبی ایشیاءکا پہلا ملک بننے والا ہے جو۔۔۔“ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کے اعلان نے پوری دنیا میں کھلبلی مچا دی، بھارت کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے، کیا ہونے جا رہا ہے؟ جان کر آپ خوشی سے نہال ہو جائیں گے

”پاکستان جنوبی ایشیاءکا پہلا ملک بننے والا ہے جو۔۔۔“ پاکستان ٹیلی کمیونی ...
”پاکستان جنوبی ایشیاءکا پہلا ملک بننے والا ہے جو۔۔۔“ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کے اعلان نے پوری دنیا میں کھلبلی مچا دی، بھارت کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے، کیا ہونے جا رہا ہے؟ جان کر آپ خوشی سے نہال ہو جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ جنوبی ایشیاءمیں پاکستان سب سے پہلے 5G انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والا ملک ہو گا اور اس مقصد کیلئے 5G سیلولر نیٹ ورک کنیکٹی ویٹی کا تجربہ بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔عامر لیاقت تحریک انصاف میں کیوں شامل نہیں ہوئے؟ عمران خان نے سچ بتا دیا، جان کر آپ کو بھی حیرت ہو گی
پاکستان جنوبی ایشیاءمیں سب سے پہلے 5G انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے کی دوڑ میں شامل بھارت کو بھی پیچھے چھوڑ دے گا کیونکہ ایڈوائزری فرم گارنر کے ریسرچ ڈائریکٹر امریش نندن کے مطابق بھارت میں 5G کی اصلی صلاحیت 2025ءکے بعد ہی حاصل کی جا سکتی ہے لیکن اس کے برعکس پاکستان نے 2020ءمیں 5G انٹرنیٹ سروس متعارف کرنے کی تیاری پکڑ لی ہے اور 5G نیٹ ورک کا تجرباتی بنیادوں پر آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔
تقریباً 2 مہینے قبل وفاقی کابینہ نے سیلولر کمپنیوں کو موجودہ ریگولیٹری ماحول میں رہتے ہوئے اور صارفین سے پیسے وصول کئے بغیر 5G ٹیکنالوجی کا تجربہ شروع کرنے کی اجازت دیدی تھی اور اس کے بعد سے یہ کمپنیاں مختلف تجربات کر رہی ہیں تاکہ 5G ٹیکنالوجی متعارف کرانے سے پہلے خود کو مکمل طور پر تیار کر لیں۔
اس حقیقت کی تصدیق ایک پاکستانی صارف عبداللہ کے اس بیان سے بھی ہوتی ہے جو اس نے نجی خبر رساں ادارے ”ایکسپریس ٹریبیون“ سے گفتگو کرتے ہوئے دیا۔ اس کا کہنا تھا کہ ”گزشتہ روز، میں ایک سیلولر کمپنی کے کسٹمر سپورٹ سنٹر گیا تو وہاں اپنے موبائل پر 5G کے سگنل دیکھے۔“
پی ٹی اے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں موبائل فون نیٹ ورک 87 فیصد سے زیادہ آبادی کو دستیاب ہے جس میں سے 70 فیصد کو 3G سروسز اور 30 فیصد کو 4G LTE سروسز تک رسائی حاصل ہے۔ انٹرنیٹ اور براڈبینڈ سروسز ملک کے ہر کونے میں پہنچ رہی ہیں، جبکہ بین الاقوامی انٹرنیٹ بینڈ وڈتھ میں بھی باقاعدگی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔پیر حمید الدین سیالوی کا 10 دسمبر کو دھوبی گھاٹ میں جلسے کا اعلان،رانا ثنااللہ کے استعفے کا مطالبہ کیا جائے گا
عبداللہ کا مزید کہنا تھا کہ ”اگر میرے پاس 5G فون ہوتا تو میں اس سے فائدہ اٹھا سکتا تھا لیکن پاکستان میں تو ابھی 4G ٹیکنالوجی سے لیس موبائل فونز کی بھی کمی ہے۔“ ماہرین کا کہنا ہے کہ 5G انٹرنیٹ سروسز کی فراہمی سے مہنگے اور جدید سمارٹ فونز کی مارکیٹ بھی پھلے پھولے گی جس کے باعث آئی فون جیسی کمپنیاں، جو پاکستان میں براہ راست کاروبار نہیں کر رہیں، وہ بھی یہاں آنے کا سنجیدگی سے سوچیں گی۔