واٹس ایپ کا وقت پورا؟ گوگل متعارف کروانے جارہا ہے ایسی میسجنگ ایپ کہ تفصیلات جان کر آپ کا دل بھی فوراً استعمال کرنے کو کرے گا

واٹس ایپ کا وقت پورا؟ گوگل متعارف کروانے جارہا ہے ایسی میسجنگ ایپ کہ تفصیلات ...
واٹس ایپ کا وقت پورا؟ گوگل متعارف کروانے جارہا ہے ایسی میسجنگ ایپ کہ تفصیلات جان کر آپ کا دل بھی فوراً استعمال کرنے کو کرے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف ایپلی کیشن ’’واٹس ایپ‘‘ انٹرنیٹ چیٹنگ کے شعبے میں کلیدی حیثیت رکھتی ہے جو ایک سال قبل فیس بک نے خرید لی تھی۔گوگل اپنی ہینگ آؤٹ سروس متعارف کروانے کے باوجود واٹس ایپ کی اجارہ داری ختم کرنے میں ناکام رہی۔ اب واٹس ایپ کو پچھاڑنے کے لیے ایک نئی کوشش کر رہی ہے۔ کمپنی ایک ایسی ایپلی کیشن متعارف کروانے جا رہی ہے جس کے متعلق کہا جا رہا ہے کہ وہ واٹس ایپ کی اصل حریف ثابت ہو گی۔ گوگل کی اس نئی ایپلی کیشن پر صارفین نہ صرف چیٹنگ کر سکیں گے بلکہ یہ ویب سرفنگ و معلومات کے دیگر ذرائع ازخود استعمال کرکے صارفین کے سوالوں کے جوابات بھی دے گی اور صارفین ہوٹلوں، ایئرلائنز کے ٹکٹس، سیاحتی مقامات، غرض ہر طرح کی معلومات اس ایپلی کیشن سے حاصل کر سکیں گے۔
برطانوی اخبار’’ڈیلی میل‘‘ کی رپورٹ کے مطابق تاحال گوگل کی طرف سے اس ایپلی کیشن کا نام واضح نہیں کیا گیا اور نہ ہی یہ بتایا گیا ہے کہ یہ کب لانچ کی جائے گی۔ذرائع کے حوالے سے اخبار نے رپورٹ دی ہے کہ گوگل اس نئے منصوبے پر گزشتہ ایک سال سے کام کر رہی ہے۔گوگل اس ایپلی کیشن پر دیگر ڈویلپرز کو بھی چیٹ بوٹ بنانے کی اجازت دے گی، اس کا مطلب ہے کہ اس ایپ کے صارفین گوگل سرچ کی بجائے دیگر ایپلی کیشنز کی طرف سے بھی اپنے سوالات کے جوابات موصول کر سکیں گے۔ صارفین گوگل سرچ انجن میں سوالات ٹائپ کرنے کی بجائے اس ایپلی کیشن میں ٹیکسٹ میسیج کی صورت میں اپنا سوال بھیجیں گے اور چیٹ بوٹ اس سوال کا جواب دے گا۔