پاکستان نے جدید ترین لڑاکاطیارے جے ایف 17تھنڈر بلاک تھری کی تیاری پرکام شروع کردیا

پاکستان نے جدید ترین لڑاکاطیارے جے ایف 17تھنڈر بلاک تھری کی تیاری پرکام شروع ...
پاکستان نے جدید ترین لڑاکاطیارے جے ایف 17تھنڈر بلاک تھری کی تیاری پرکام شروع کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی لڑاکاطیارے’جے ایف 17تھنڈر‘کے جدیدترین ورژن ’بلاک تھری‘ کے ڈیزائن کوحتمی شکل دیدی گئی ہے جس کے بعد یہ اب تک کا جدید ترین جہاز ہوجائے گا اور اپنی صلاحیتوں کے حوالے سے امریکی ایف 16،ایف اے 18،ایف 15، روس کے سخوئی27اورفرانس کے میراج 2000جہازوں پربھی سبقت لے جائے گا۔
خبررساں ایجنسی این این آئی کے مطابق جے ایف 17تھنڈر بلاک تھری کاانجن زیادہ طاقتورہو گیا جس کی وجہ سے یہ آواز سے بھی دو گنازیادہ رفتارسے پرواز کرسکے گا۔وزن کم رکھنے کیلئے مضبوط مادے استعمال ہوں گے جومعموعی وزن بڑھنے نہیں دیں گے جبکہ دشمن کے ریڈار سے اوجھل رہنے میں مدد دیں گے۔

شعیب ملک پاکستانی اور ثانیہ مرزا بھارتی کھلاڑی لیکن ان کا ہونیوالا بچہ کس ملک کیلئے کھیلے گا؟ ٹینس سٹار کا ایسا جواب کہ ہرکوئی حیران رہ گیا
بلاک تھری طیارہ ایسے جدیدترین ریڈار سے لیس ہوگا جسے جام کرنادشمن کے فضائی دفاعی نظام کیلئے مشکل ہوگا،پائلٹ کاجدیدٹیکنالوجی سے ہیلمنٹ بھی طیارے کے اطراف سے بہتر آگاہی کے علاوہ ہتھیاروں پربہترین کنٹرول کی صلاحیت حاصل کرنے میں بھی مدد دے گا۔طیارے میں طویل فاصلے پرموجود ذمینی اہداف کابہترنشانہ لینے کیلئے ٹارگٹنگ پوڈ بھی نصب ہوگاجبکہ اہداف کو ان سے خارج ہونیوالی حرارت کی بنیادپرشناخت کرنے اورنشانہ باندھنے کے نظام سے بھی ممکنہ طورپرلیس ہوگا۔رپورٹ کے مطابق بلاک ٹوکی طرح بلاک تھری میں بھی دوران پروازایندھن بھرنے کی سہولت ہوگی جس کے باعث یہ اڑھائی ہزارکلومیٹرتک اپنے ہدف کونشانہ بناسکے گا۔یہ فضاءسے فضاءاورفضاءسے زمین پرمارکرنیوالے دوسرے میزائلوں کے علاوہ بی وی آرمیزائل سے بھی لیس ہوگا۔

شادی کے دو گھنٹے بعد ہی سعودی شوہرنے دلہن کو طلاق دیدی کیونکہ ۔ ۔ ۔