دوسرا ٹیسٹ: پاکستانی باﺅلرز چھا گئے، 26 سال بعد پاکستان نے آسٹریلیا کو فالو آن کردیا

دوسرا ٹیسٹ: پاکستانی باﺅلرز چھا گئے، 26 سال بعد پاکستان نے آسٹریلیا کو فالو ...
دوسرا ٹیسٹ: پاکستانی باﺅلرز چھا گئے، 26 سال بعد پاکستان نے آسٹریلیا کو فالو آن کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک، آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا فالو آن کا شکار ہو گیا ہے اورپاکستان کو آسٹریلیا کے خلاف 309 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ ابوظہبی میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 26 سال بعد فالوآن کیا ہے۔ پاکستان نے پہلی اننگز 570 رنز 6 کھلاڑی آﺅٹ پر ڈکلیئر کی تھی جس کے جواب میں آسٹریلوی بلے باز پاکستانی باﺅلرز کے سامنے بے بس نظر آئے اور پوری ٹیم 261 رنز بنا کر فالوآن کا شکار ہو گئی ہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل مارش 87 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے، دیگر بلے بازوں میں ڈیوڈ وارنر19، کرس راجرز5، نتھن لیون15، میکس ویل 37، مائیکل کلارک47، سٹیو سمتھ0، بریڈ ہیڈن10، مچل جانسن0، پیٹر سڈل نے 28 رنز بنائے جبکہ مچل سٹارک کوئی رنز نا بنا سکے۔ پاکستان کی جانب سے عمران خان نے 3، ذوالفقار بابر، راحت علی اور یاسر شاہ نے 2,2 جبکہ محمد حفیظ نے ایک کھلاڑی کو پویلین بھیجا۔

مزید :

کھیل -اہم خبریں -