ایک پاکستانی ایسی شرٹ پہن کر فٹ بال میچ دیکھنے آ گیا کہ پوری قوم کی آنکھیں نم ہو گئیں، اس کی شرٹ پر کیا لکھا تھا اور اس نے وہ کیوں پہنی؟ جان کر آپ بھی اسے خراج تحسین پیش کریں گے

ایک پاکستانی ایسی شرٹ پہن کر فٹ بال میچ دیکھنے آ گیا کہ پوری قوم کی آنکھیں نم ...
ایک پاکستانی ایسی شرٹ پہن کر فٹ بال میچ دیکھنے آ گیا کہ پوری قوم کی آنکھیں نم ہو گئیں، اس کی شرٹ پر کیا لکھا تھا اور اس نے وہ کیوں پہنی؟ جان کر آپ بھی اسے خراج تحسین پیش کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیائے فٹ بال کے چند نامور ستاروں کی پاکستان آمد پر جہاں پاکستانی خوشیاں منا رہے ہیں وہیں ایک پاکستانی ایسا بھی تھا جو میچ دیکھنے کیلئے ایسی شرٹ پہن کر سٹیڈیم میں آ گیا کہ دیکھ کر پوری قوم کی آنکھیں نم ہو گئیں اور سب ہی اسے خراج تحسین پیش کرنے لگے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ رونالڈینیو سمیت دنیا کے 7 نامور فٹ بالرز کو پاکستان میں نمائشی میچ کھیلنے کیلئے کتنی رقم دی گئی؟ جواب جان کر آپ سانس لینا بھی بھول جائیں گے
اس پاکستانی نے جو شرٹ پہن رکھی تھی اس پر کسی اور کا نہیں بلکہ پاکستانی ویمن فٹ بال ٹیم کی سٹرائیکر شہلیلا بلوچ کا نام لکھا تھا جو اکتوبر 2016ءمیں ایک کار حادثے میں جاں بحق ہو گئی تھیں۔ پاکستان ویمن فٹ بال ٹیم کی خوبصورت اور بہترین سٹرائیکر کا نام دیکھ کر پاکستانیوں کی آنکھیں ان کی یاد سے نم ہو گئیں اور ہر کوئی شرٹ پہن کر آنے والے شخص کو خراج تحسین پیش کرنے لگا جس نے اس اہم موقع پر قوم کی بیٹی کو یاد رکھا۔

1996 میں پیدا ہونے والی شہلیلا بلوچ مسلم لیگ (ق) سے تعلق رکھنے والی سینیٹر روبینہ عرفان کی بیٹی تھیں اور پاکستان کی قومی ویمن فٹ بال ٹیم اور بلوچستان کی صوبائی ویمن فٹ بال ٹیم کی بہترین سٹرائیکرز میں سے ایک تھیں، انہوں نے 7 برس کی عمر میں فٹ بال کھیلنا شروع کیا اور فیفا کی جانب سے کم عمر ترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کیا۔ انہوں نے 2009، 2011 اور 2013 میں پاکستان کی بہترین فٹ بال کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ پاکستان آنیوالے سٹار فٹ بالرز کو تو کروڑوں روپے ملے مگر ان کیساتھ کھیلنے والے پاکستانی فٹ بالرز کو کیا دیا جائے گا؟ ایسا دعویٰ منظرعام پر آ گیا کہ پاکستانی شرمندہ ہو جائیں گے

شہلیلا نے اسلام آباد میں 2014ءمیں ہونے والے ایشین فٹ بال فیڈریشن ویمن فٹ بال چیمپیئن شپ میں ملک کی نمائندگی کی، شہلیلا بلوچ پاکستان کی پہلی خاتون کھلاڑی ہیں جنہوں نے کسی بھی بین الاقوامی مقابلے میں گولز کی ہیٹ ٹرک کی تھی۔واضح رہے کہ اکتوبر 2016ءمیں ڈیفنس فیز 8 میں دو دریا کے قریب ان کی گاڑی ایک پول سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخیم ہو گئیں اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی تھیں۔

مزید :

کھیل -