سپاٹ فکسنگ سکینڈل،محمد عرفان کو معطل کردیا گیا

سپاٹ فکسنگ سکینڈل،محمد عرفان کو معطل کردیا گیا
سپاٹ فکسنگ سکینڈل،محمد عرفان کو معطل کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)فاسٹ بالر محمد عرفان کو سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں معطل کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق محمد عرفان کو سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں چارج شیٹ جاری کردی گئی ہے اور ان سے 14روز میں جواب مانگ لیا گیا ہے۔

پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے محمد عرفان کو پی سی بی کے کوڈ آف کنڈکٹ کی دو مرتبہ خلاف ورزی کرنے اور بکیز سے رابطہ ہونے پر پی سی بی کو آگاہ نہیں کیا اس لئے ان کیخلاف چارج شیٹ جاری کی جارہی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز اینٹی کرپشن یونٹ نے محمد عرفان کا بیان ریکارڈ کیا تھا جس میں کرکٹر نے اعتراف کیا تھا کہ ان کا بکیز سے رابطہ ہوا مگر والدین کے انتقال کی پریشانی کی وجہ سے بورڈ کو آگاہ نہیں کرسکا۔خیال رہے کہ شرجیل خان اور خالد لطیف کو پی سی بی سپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کی وجہ سے پہلے ہی معطل کرچکا ہے۔

فکسنگ سکینڈل،محمد عرفان سے غلطی تو ہوئی ہے،زیادہ یا تھوڑی،سزا ضرور ملے گی:اینٹی کرپشن یونٹ

مزید :

کھیل -