فکسنگ سکینڈل،محمد عرفان سے غلطی تو ہوئی ہے،زیادہ یا تھوڑی،سزا ضرور ملے گی:اینٹی کرپشن یونٹ

فکسنگ سکینڈل،محمد عرفان سے غلطی تو ہوئی ہے،زیادہ یا تھوڑی،سزا ضرور ملے ...
فکسنگ سکینڈل،محمد عرفان سے غلطی تو ہوئی ہے،زیادہ یا تھوڑی،سزا ضرور ملے گی:اینٹی کرپشن یونٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے محمد عرفان کو سزا دلوانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ محمد عرفان نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی ہے۔نجی ٹی وی سماءکے مطابق اینٹی کرپشن یونٹ نے محمد عرفان کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد بیان جاری کیا ہے کہ کرکٹر سے غلطی تو ہوئی ہے،زیادہ یا تھوڑی اس لئے سزا تو ضرور ملے گی۔عرفان ٹینشن میں تھے تو پاکستان سپر لیگ کیسے کھیلے؟اینٹی کرپشن کے مطابق بکیز نے تین مرتبہ رابطہ کیا اور عرفان نے ایک بار بھی بورڈ کو کیوں نہیں بتایا۔محمد عرفان کے دورہ ویسٹ کے باہر ہونے کے پیچھے بھی یہی وجہ ہے کہ انہوں نے بکیز سے رابطہ کیا۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل میں فکسنگ سکینڈ ل میں مبینہ طور پرملوث ہونے کی بناءپر محمد عرفان نے گزشتہ روز اینٹی کرپشن یونٹ کو بیان ریکارڈ کرایا تھا کہ بکیز سے رابطہ ہوا مگر والدین کی وفات کی وجہ سے بورڈ کو آگاہ نہ کرسکا۔

سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد:وزیراعظم نے نوٹس لے لیا،وزیرداخلہ کو مواد کی فوری بندش کی ہدایت

مزید :

کھیل -