محمد حفیظ کا سب سے بڑا دشمن بھی پاکستان کی تاریخی فتح پر بول پڑا ، ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانیوں کا دل خوش کر دیا

محمد حفیظ کا سب سے بڑا دشمن بھی پاکستان کی تاریخی فتح پر بول پڑا ، ایسی بات ...
محمد حفیظ کا سب سے بڑا دشمن بھی پاکستان کی تاریخی فتح پر بول پڑا ، ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانیوں کا دل خوش کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) محمد حفیظ کو اپنی دھواں دار بالنگ سے تگنی کا ناچ نچوانے والے جنوبی افریقن ٹیم کے بالر ڈیل سٹین انگلینڈ کیخلاف پاکستان کی شاندا ر فتح پر قومی ٹیم کی صلاحیتوں کے معترف ہو گئے۔واضح رہے کہ ڈیل سٹین اور محمد حفیظ کا ٹاکر ا بھی بہت پرانا ہے۔انٹر نیشنل میچز میں ڈیل سٹین نے محمد حفیظ کو پندرہ بار آوٹ کیا اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈیل سٹین نے محمد حفیظ کو زیادہ تر ایک ہی لائن پر آوٹ سوئنگ کر کے کیپر کے ہاتھوں کیچ آوٹ کروایا ۔قومی کرکٹر محمد حفیظ کے کیر یئر کو جنوبی افریقہ فاسٹ باولر ڈیل سٹین نے بہت نقصان پہنچا یا اور نوبت یہاں تک آگئی کہ محمد حفیظ کو کپتانی سے ہاتھ دھونا پڑے ۔

”پڑھ لو“کے مطابق جنوبی افریقہ کے فاسٹ بالر ڈیل سٹین نے سیمی فائنل میچ میں ٹورنامنٹ کی ناقابل شکست انگلینڈ کیخلاف تاریخی فتح پر قومی ٹیم کے بارے میں لکھاہے کہ ”ویل ڈن پاکستان، ناک آﺅٹ فارمیٹ میں رینکنگ کوئی اہمیت نہیں رکھتی ، جس طرح پاکستانی کھلاڑی کھیل رہے ہیں اسے دیکھ کر کہا جا سکتا ہے کہ فائنل میچ میں شاندار مقابلہ دیکھنے کو ملے گا “۔


جنوبی افریقہ کے ہی سابق کپتان گریم سمیتھ نے پاکستان کی فتح پر ٹویٹ میں قومی ٹیم کے بارے ”پاکستان زندہ باد“جسے دل جیتنے والے الفاظ درج کیے ہیں ۔


پاکستان سے میچ ہارنے والی سری لنکن ٹیم کے سابق کپتان کمار سنگاکارا نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ”کارڈف کی پچ میں کوئی خرابی نہیں تھی ، پاکستانی ٹیم اچھی حکمت عملی کیساتھ اچھا کھیلی اور انگلینڈ کیخلاف فیصلہ کن برتری حاصل کر لی “۔


قومی ٹیم کے سپن بالر سعید اجمل کہتے ہیں کہ”پاکستان نے بھارت کیخلاف پہلے میچ میں شکست کے بعد ٹورنامنٹ میں اچھا کم بیک کیا اور اب انگلینڈ کو ہرا کر فائنل تک رسائی اچھی کارکردگی کی عکاس ہے“۔

.

آسٹریلین سابق سپینر شین وارن نے انگلینڈ کیخلاف جیت پر پاکستان کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا ہے کہ پاکستان نے درست وقت میں کامیابی حاصل کی ۔


شاہد آفریدی لکھتے ہیں کہ ”ٹیم پاکستان آپ نے ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا ، پہلی شکست کے بار کیا حیران کن کم بیک کیا جس نے ناقدین کو خاموش اور محو حیرت میں ڈال دیا ، ہمارے لیے بہت خوشی کی بات ہے، پاکستان زندہ باد“۔

نیوزی لینڈ کے کھلاڑی برینڈم مکیلم لکھتے ہیں کہ ”اظہر علی اور دنیا کرکٹ میں اچھی شہرت رکھنے والے فخر زمان سمیت ہمار ے لاہور قلندرز کے لڑکوں کیلئے اچھا دن تھا ، پاکستان ٹیم کی کارکردگی نے بہت متاثر کیا“۔


ادھر بھارتی لیجنڈ اداکار رشی کپور نے بھی فائنل تک رسائی پر پاکستانی ٹیم اور قوم کو مبارکباد دی ہے۔

مزید :

کھیل -