”جب ہم پہلا میچ ہارے تو میٹنگ میں شعیب ملک نے ایسی باتیں کی کہ۔۔۔“ چیمپینز ٹرافی کے ”ہیرو“ فخر زمان نے وطن پہنچتے ہی اہم راز سے پردہ اٹھا دیا، شعیب ملک نے کیا کہا تھا؟ جان کر آپ بھی کہیں گے” سینئر ہونے کا حق ادا کر دیا“

”جب ہم پہلا میچ ہارے تو میٹنگ میں شعیب ملک نے ایسی باتیں کی کہ۔۔۔“ چیمپینز ...
”جب ہم پہلا میچ ہارے تو میٹنگ میں شعیب ملک نے ایسی باتیں کی کہ۔۔۔“ چیمپینز ٹرافی کے ”ہیرو“ فخر زمان نے وطن پہنچتے ہی اہم راز سے پردہ اٹھا دیا، شعیب ملک نے کیا کہا تھا؟ جان کر آپ بھی کہیں گے” سینئر ہونے کا حق ادا کر دیا“

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اوپننگ بلے باز اور آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے ہیرو فخر زمان نے ٹیم کا مورال بلند کرنے کا سارا کریڈیٹ شعیب ملک کو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ کے ابتدائی میچ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد شعیب ملک نے اپنی جذباتی تقریر سے ٹیم میں نئی روح پھونکی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ معذور فین کی صبح سویرے سرفراز سے ملاقات ، کپتان نے شرٹ تحفے میں دیدی
فخر زمان نے مردان میں اپنے گھر پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”بھارت سے شکست کے بعد، ہماری ایک بہت لمبی میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ میں شعیب ملک نے ایسی باتیں کیں جنہوں نے ہماری ٹیم میں ایک نئی زندگی پھونک دی۔ اسی میٹنگ میں سینئر کھلاڑیوں، کپتان اور کوچ نے فیصلہ کیا کہ ہم پورا ٹورنامنٹ ہی اب الگ طریقے سے کھیلیں گے۔“

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ عوام کے ”شاندار“ استقبال کا ڈر۔۔۔، بھارتی ٹیم وطن واپس جانے کے بجائے ایک ایسے ملک نکل گئی جہاں کے کھلاڑی پاکستانیوں کو بہت ہی زیادہ پسند کرتے ہیں
فخر زمان کی جانب سے شعیب ملک سے متعلق یہ انکشاف سامنے آنے پر تمام پاکستانی شعیب ملک کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے سینئر کھلاڑی ہونے کا خوب حق ادا کیا۔ اگرچہ وہ اپنی انفرادی پرفارمنس سے شائقین کو متاثر کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے مگر جس طرح انہوں نے جونیئرز کو حریف ٹیموں کے خلاف لڑنے کا حوصلہ دیا، وہ قابل تحسین ہے۔

مزید :

کھیل -