بھارتی بیٹنگ لائن تباہ کرنیوالے محمد عامر کیساتھ آئی سی سی کا انتہائی افسوسناک سلوک، جان کر آپ کو بھی بے حد افسوس ہو گا

بھارتی بیٹنگ لائن تباہ کرنیوالے محمد عامر کیساتھ آئی سی سی کا انتہائی ...
بھارتی بیٹنگ لائن تباہ کرنیوالے محمد عامر کیساتھ آئی سی سی کا انتہائی افسوسناک سلوک، جان کر آپ کو بھی بے حد افسوس ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے مایہ ناز باﺅلر محمد عامر کے آئی سی سی چیمپینز ٹرافی 2017ءکے فائنل میں 6 اوورز کا سپیل ہمیشہ یاد رکھا جائے گا جس نے پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا مگر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں انہیں شامل نہ کر کے پاکستانیوں کو افسردہ کر دیا ہے۔

”جب ہم پہلا میچ ہارے تو میٹنگ میں شعیب ملک نے ایسی باتیں کی کہ۔۔۔“ چیمپینز ٹرافی کے ”ہیرو“ فخر زمان نے وطن پہنچتے ہی اہم راز سے پردہ اٹھا دیا، شعیب ملک نے کیا کہا تھا؟ جان کر آپ بھی کہیں گے” سینئر ہونے کا حق ادا کر دیا“
محمد عامر نے پورے ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے 4 میچوں میں 34.1 اوورز میں 5 وکٹیں حاصل کیں اور ان کا اکانومی ریٹ 4.41 رہا۔ ایونٹ میں ہر میچ میں ان کی باﺅلنگ نے سرفراز الیون کیلئے گیم کا رخ ہی بدل کر رکھ دیا۔

اگرچہ انہیں بھارت کے خلاف پہلے میچ میں اور پھر جنوبی افریقہ کے خلاف کوئی وکٹ نہ مل سکی۔ مگر انہوں نے سری لنکا کے خلاف میچ میں عمدہ کھیل پیش کرنے والے اینجلو میتھیوز اور نیروشن ڈیکویلا کو اس وقت پویلین کی راہ دکھائی جب وہ خطرناک انداز اختیار کرنے جا رہے تھے۔
وہ انجری کے باعث انگلینڈ کیخلاف سیمی فائنل بھی نہ کھیل سکے لیکن بھارت کے خلاف فائنل میچ میں ایسی شاندار واپسی کی کہ 6 اوورز میں صرف 16 رنز دے کر بھارت کے تین بڑے بلے بازوں، روہت شرما، ویرات کوہلی اور شیکھر دھون کو پویلین کی راہ دکھا کر پاکستان کی جیت کی راہ ہموار کی۔

عوام کے ”شاندار“ استقبال کا ڈر۔۔۔، بھارتی ٹیم وطن واپس جانے کے بجائے ایک ایسے ملک نکل گئی جہاں کے کھلاڑی پاکستانیوں کو بہت ہی زیادہ پسند کرتے ہیں
آئی سی سی کی جانب سے اعلان کی گئی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کی کپتانی تو سرفراز احمد کر رہے ہیں اور اس میں فائنل کھیلنے والی دونوں ٹیموں کے 7 کھلاڑی شامل ہیں مگر محمد عامر کو اس ٹیم میں شامل نہ کر کے ان کیساتھ زیادتی کی گئی ہے اور پاکستانی شائقین اس بات پر کافی افسردہ بھی ہیں۔

مزید :

کھیل -