لاہور ہائیکورٹ نے شاہ زیب حسن کو بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت دیدی

لاہور ہائیکورٹ نے شاہ زیب حسن کو بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت دیدی
لاہور ہائیکورٹ نے شاہ زیب حسن کو بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(آئی این پی)لاہور ہائیکورٹ نے میچ فکسنگ کے الزام میں معطل کرکٹر شاہ زیب حسن کو مشروط طور پر ایک مرتبہ پھر بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت دے دی۔

تشدد سے کم عمر ملاز م کی ہلاکت ،عدالت نے ایم پی اے کی بیٹی کی درخواست ضمانت خارج کردی
تفصیلات کے مطابق جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کیس کی سماعت کی،عدالت کے رو برو شاہ زیب کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ میچ فکسنگ کیس ٹربیونل میں زیر سماعت ہونے کے باوجود پی سی بی کی ایما پر وزارت داخلہ نے شاہ زیب کا نام غیر قانونی طور پر ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کردیا ہے۔انہوں نے استدعا کی کہ شاہ زیب کو اپنے اہل خانہ سے ملنے کے لیے انگلینڈ جانے کی اجازت دیتے ہوئے ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام خارج کرنے کا حکم دیا جائے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب عثمان انور نے عدالت کو بتایا کہ پی سی بی کی درخواست پر کرکٹرز کے خلاف تحقیقات کیں۔ کرکٹر شاہ زیب واپسی کی گارنٹی دے تو ایک مرتبہ اجازت دی جا سکتی ہے۔
دوسری جانب پی سی بی کے وکیل نے کہا کہ شاہ زیب کے خلاف 5 ستمبر سے ٹربیونل بھی کارروائی شروع کر رہا ہے اور ان کی ٹربیونل میں شمولیت قانونی تقاضا ہے۔تاہم عدالت نے کرکٹر کی رضامندی سے بیرون ملک جانے کی مدت طے کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

مزید :

کھیل -