فائنل میں پاکستان کی جیت کے بعد شاہد آفریدی کے پیار میں دیوانی بھارتی اداکارہ نے کھلم کھلا اعلان کردیا ،بھارتیوں کو مرچیں لگ گئی

فائنل میں پاکستان کی جیت کے بعد شاہد آفریدی کے پیار میں دیوانی بھارتی ...
فائنل میں پاکستان کی جیت کے بعد شاہد آفریدی کے پیار میں دیوانی بھارتی اداکارہ نے کھلم کھلا اعلان کردیا ،بھارتیوں کو مرچیں لگ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیمپینز ٹر افی کے فائنل سے قبل بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ کی جانب سے باپ بیٹے کا متنازعہ بیان سامنے آیاتو اس سے پاکستانیوں کی دل آزاری ہوئی ،یہ ہی وجہ ہے کہ جب پاکستان فائنل میں جیتا تو اسٹیڈیم میں موجود پاکستانیوں نے بھی خوب نعرے بازی کی اور خود کو بھارتیوں کا باپ کہا ۔ برطانیہ میں بھارتی ٹیم کی بدترین شکست اور پاکستانیوں کے منہ سے باپ باپ کے نعرے سن کر بھارتی مداحوں کی حالت بری ہو گئی لیکن بیرون ملک مقیم بھارتی پاکستانیوں کا کچھ بھی نہ بگاڑ سکے کیونکہ یہ محاذ بھارت نے خود ہی کھولا تھا جس پر پاکستانی جارحانہ طریقے سے پیش رفت کر رہے تھے ۔تاہم اس ساری صورتحال کے بعد اب بھارتی اداکارہ اور شاہد آفریدی کی مداح عرشی خان نے بھی میدان میں آگئیں ہیں جنہوں نے کھلم کھلا پاکستان کو باپ تسلیم کر کے بھارتیوں کو مرچیں لگا دیں ہیں اور ان کے فیس بک پیج پر بھارتیوں نے طوفان بدتمیزی برپا کردیا ہے ۔
تفصیل کے مطابق پاکستان کی شاندار فتح کے بعد عرشی خان نے ویڈ یو پیغام جار ی کیا جس میں انہوں نے کہا کہ میچ سے پہلے بھارتیوں نے مجھ سے شرط لگائی تھی کہ اگر بھارت میچ جیتا تو میں بھارت کو باپ مانوں گی ،میں نے یہ شرط قبول کر لی تھی اور اس کے ساتھ ہی یہ بھی کہا تھا کہ اگر پاکستان میچ جیتا تو میں پاکستان کو باپ کہوں گی ۔انہوں نے کہا کہ اب پاکستان جیت گیا ہے تو میں اسے باپ کہوں گی ۔عرشی خان نے کہا کہ سب کو اپنے دل کی بات کر نے کا حق ہے ،میں بھارت کے لوگوں کو نیچا نہیں دکھانا چاہتی ،لیکن مجھے پاکستانی ٹیم پسند ہے ،اس لیے میں نے سرفراز بھائی کو سپورٹ کیا ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈ یا مجھے بد نام کرنے کی کوشش کر رہا ہے ،لیکن اب سب کو پتہ چل گیا ہے کہ فادرز ڈے والے دن کون میچ جیتا ہے اور کون باپ ہے ۔
مزید خبریں :انٹر نیشنل کرکٹ میں کامیابی کا رازفٹنس،میں ایک شیر کی طرح کھیلتا ہوں، کرکٹ کو عبادت سمجھتا ہوں: حسن علی
ویڈیو دیکھئے

مزید :

کھیل -