پرامید ہیں کہ نئے لڑکے مصباح، یونس کی کمی پوری کریں گے: انضمام الحق

پرامید ہیں کہ نئے لڑکے مصباح، یونس کی کمی پوری کریں گے: انضمام الحق
پرامید ہیں کہ نئے لڑکے مصباح، یونس کی کمی پوری کریں گے: انضمام الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ مصباح الحق اور یونس خان عظیم کھلاڑی تھے ، ان کے جانے سے ٹیم کو فرق پڑا ہے لیکن ہم پر امید ہیں کہ نئے لڑکے اس کمی کو پورا کریں گے۔
پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کے دوران انضمام الحق نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کیا ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مصباح اور یونس دونوں ہی عظیم کھلاڑی تھے ان کے جانے سے فرق تو پڑا ہے لیکن امید ہے کہ نئے لڑکے اس کمی کو پورا کریں گے، نئے لڑکوں کو ٹیم میں موقع دے رہے ہیں تاکہ ان کا اعتماد بحال ہو۔

سری لنکا کے خلاف 16 رکنی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان ، 5 فاسٹ 3 سپنرز شامل، حفیظ ، رضوان اور احمد شہزاد جگہ نہ بنا سکے
انہوں نے کہا ہم پر امید ہیں کہ جس طرح ٹیم سرفراز کی کپتانی میں کامیابیاں سمیٹتی آ رہی ہے کوشش کریں گے کہ جیت کا تسلسل برقرار رہے اور ٹیسٹ میں بھی کامیابیاں حاصل کرے۔

مزید :

کھیل -