انڈر 23 ایشیاء کپ،پاکستان کرکٹ ٹیم محمد رضوان کی قیادت میں بنگلہ دیش روانہ

انڈر 23 ایشیاء کپ،پاکستان کرکٹ ٹیم محمد رضوان کی قیادت میں بنگلہ دیش روانہ
انڈر 23 ایشیاء کپ،پاکستان کرکٹ ٹیم محمد رضوان کی قیادت میں بنگلہ دیش روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایشیاء کرکٹ کپ میں شرکت کیلئے پاکستان کی انڈر23 ٹیم محمد رضوان کی قیادت میں بنگلہ دیش روانہ ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش میں کھیلے جانیوالے انڈر 23 ایشیاء کرکٹ کپ کیلئے پاکستان ٹیم کا 15 رکنی دستہ اور 7 آفیشلز علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہوئے۔پاکستان ٹیم براستہ دبئی بنگلہ دیش پہنچے گی۔

ورلڈ کپ کی سلور جوبلی،جاوید میاندار اور میں پوری طرح فٹ نہیں تھے:عمران خان کا انکشاف

ٹورنامنٹ کل سے 2 اپریل تک کھیلا جائے گا جس میں پاکستان، بھارت،سری لنکا،بنگلہ دیش اورافغانستان،نیپال،ہانگ کانگ اور ملائیشیاکی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جبکہ پاکستان اپنا پہلا میچ 27 مارچ کو نیپال کے خلاف کھیلے گا۔

مزید :

کھیل -