پرویز خٹک کا چیمپیئن پشاور زلمی کیلئے خصوصی انعام کا وعدہ

پرویز خٹک کا چیمپیئن پشاور زلمی کیلئے خصوصی انعام کا وعدہ
پرویز خٹک کا چیمپیئن پشاور زلمی کیلئے خصوصی انعام کا وعدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے پشاور زلمی کے پی ایس ایل چیمپیئن بننے پر ٹیم کیلئے خصوصی انعام دینے کا وعدہ کرلیا۔
نجی ٹی وی 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ مجھے کرکٹ کا بہت شوق ہے چونکہ ہمارے وزرا وہاں چلے گئے تھے اس لیے لاہور نہیں جاسکتا تھا۔پشاور کی ٹیم چیمپیئن بنی ہے جو ہمارے لیے خوشی کی بات ہے، ٹیم کیلئے خصوصی انعام کا اعلان کروں گاجبکہ پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کو بھی خصوصی دعوت پر بلائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کا اگلا سیزن پاکستان میں ہونا چاہیے، اس حوالے سے غیر ملکی کھلاڑیوں کو آمادہ کیا جائے ۔

مزید :

T20 World Cup -