سپاٹ فکسنگ، پی سی بی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں شرجیل خان اور خالد لطیف کو معطل کردیا،دونوں وطن واپس روانہ

سپاٹ فکسنگ، پی سی بی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں شرجیل خان اور خالد ...
سپاٹ فکسنگ، پی سی بی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں شرجیل خان اور خالد لطیف کو معطل کردیا،دونوں وطن واپس روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت پی سی بی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں شرجیل خان اور خالد لطیف کو معطل کردیا،دونوں وطن واپس روانہ کردیے گئے،دونوں کھلاڑیوں نے مشکوک افراد سے ملنے کا اعتراف کرلیا ہے۔
جیو نیوز کے مطابق پی سی بی کی اینٹی کرپشن ٹیم نے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کرنے پر شرجیل خان اور خالد لطیف کو معطل کردیا ہے،پی سی بی کا کہنا ہے کہ مزید تحقیقات کی جائیں گی،انٹر نیشنل سینڈیکیٹ اس پر کام کررہا تھا،دونوں کی حرکتوں کو مشکوک پایا گیا ہے، دونوں کھلاڑی اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے کھیل رہے ہیں،پی سی بی نے دونوں کھلاڑیوں کے خلاف یہ اقدام پی ایس ایل ٹو کے فتتاحی میچ کے بعد اٹھایا ہے،دونوں کو ملک واپس روانہ کردیا گیا ہے،بتایا جاتا ہے کہ دونوں کی آپس میں گہری دوستی ہے،یہ دونوں بقیہ میچز میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ دونوں کھلاڑیوں نے مشکوک افراد سے ملنے کا اعتراف کرلیا ہے،دونوں نے پشاور زلمی سے میچ کے بعد ہوٹل کی لابی میں ملاقات کی ہے،ان کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی ان افراد سے ملتے رہے ہیں،سیکیورٹی چیف کرنل اعظم نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔

روسی ٹینس کوئین ماریہ شراپووا کو میڈرڈ ٹینس میں شرکت کیلئے وائلڈ کاڑد جاری کردیا گیا

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں کے خلاف تحقیقات کی جارہی ہیں،دونوں مشکوک سرگرمیوں میں پائے گئے ہیں،بورڈ نے یہ اقدام اسلام آباد یونائیٹڈ ٹیم کی انتظامیہ سے مشاورت کے بعد یہ قدم اٹھایا ہے۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے تک شرجیل خان اور خالد لطیف پی ایس ایل ٹو میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔
شرجیل خان نے پاکستان کی جانب سے ایک ٹیسٹ، 25 ون ڈے انٹر نیشنل اور 15 ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل جبکہ خالد لطیف نے پاکستان کی جانب سے 5 ون ڈے انٹر نیشنل اور 13 ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل کھیلے ہیں۔

شرجیل خان اور خالد لطیف کیخلاف اینٹی کرپشن یونٹ کی اطلاع پر کارروائی کی گئی :نجم سیٹھی

اس حوالے سے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی شہریار خان کہتے ہیں کہ چند افراد کو پاکستان کو بدنام کرنے نہیں دیں گے۔
پی ایس ایل کے سربراہ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ آج کی کارروائی کرپشن کے خلاف عزم کی مثال ہے، اس طرح کا کوئی عمل برداشت نہیں کیا جائے گا،راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کا کہنا ہے کہ واقعہ افسوس ناک ہے، جس کا ڈر تھا وہی ہوا۔