پی ایس ایل ،بکیز نے شرجیل خان کو دو گیندیں روکنے کے لیے 20لاکھ روپے دئیے

پی ایس ایل ،بکیز نے شرجیل خان کو دو گیندیں روکنے کے لیے 20لاکھ روپے دئیے
پی ایس ایل ،بکیز نے شرجیل خان کو دو گیندیں روکنے کے لیے 20لاکھ روپے دئیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائٹیڈ کے کھلاڑی شرجیل خان کو بکیز نے دو گیندیں روکنے کے لیے 20لاکھ روپے دئیے ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے میچ سے ایک دن پہلے شرجیل خان کی بکیز سے ہوٹل کی لابی اور کرکٹ گراﺅنڈ کے قریب فاسٹ فوڈکے ریسٹو رنٹ میں ملاقات ہوئی ۔اس دوران بکی نے شرجیل خان کو دو گیندیں روکنے کے لیے 20لاکھ روپے ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔دوسری جانب پی سی بی انتظامیہ کو خالد لطیف کے موبائل پر ناصر جمشید کے میسج بھی ملیں ہیں جس کے بارے میں بتا یا جا رہا ہے کہ ناصر جمشید نے خالد لطیف کو واٹس ایپ پر میسج کر کے بکی سے ملاقات کر نے کی درخواست کی ۔

”ایسا کبھی سوچا بھی نہیں جو انہوں نے کردیا “مصباح الحق سپاٹ فکسنگ سکینڈل پر حیران

مزید :

T20 World Cup -