لوڈ شیڈنگ جاری‘ بجلی ، گیس گھنٹوں غائب، گرمیوں نے شہریوں کو حواس باختہ کردیا

لوڈ شیڈنگ جاری‘ بجلی ، گیس گھنٹوں غائب، گرمیوں نے شہریوں کو حواس باختہ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان، کوٹ ادو، بٹہ کوٹ، نواں شہر، سرائے سدھو، ٹھٹھہ صادق آباد، صادق آباد(سٹاف رپورٹر ، نمائندگان) بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ تمام تر حکومتی دعوؤں کے باوجود ختم نہیں(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )
ہوسکا‘ گیس کی لوڈشیڈنگ بھی جاری ہے گرمی کی شدت میں اضافہ نے رہی سہی کسر پوری کر دی اس سلسلہ میں ملتان سے سٹاف رپورٹر کیمطابق بجلی کی طویل بندش کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ صارفین اذیت میں مبتلا ہو گئے۔ ملتان الیکٹرک پاور کمپنی نے جمعہ کے روز بھی لوڈشیڈنگ کرنے کاریکارڈ برقرار رکھا۔ شدید گرمی میں نماز جمعہ کے اوقات میں بجلی بند رہنے سے صارفین ، شہریوں اور نمازیوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ ممتاز آباد میں ٹرانسفارمر جلنے کی وجہ سے بجلی کی بندش کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا موقف تھا کہ بجلی کی بندش سے پانی کی بوندبوند کو ترس گئے ہیں۔ مظاہرین نے بجلی بحال نہ ہونے کی صورت میں آج میپکو ہیڈکوارٹر زکے سامنے مظاہرہ کرنے کا اعلان کیاہے۔ کوٹ ادو سے تحصیل رپورٹر کیمطابق کوٹ ادو وگردونواح میں گرمی کی شدت بڑھتے ہی بجلی کی غیر اعلانیہ طویل فورس لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے، اس وقت کوٹ ادو کے دیہی وسٹی فیڈروں پر 14سے16گھنٹے کی طویل فورس لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جسکی وجہ سے کاروبار مکمل ٹھپ ہو کر رہ گئے ،جبکہ گرمی میں شدت آنے پر طویل لوڈ شیڈنگ سے شہری بے حال ہو گئے،صارفین وشہریوں نے طویل فورس لوڈ شیڈنگ فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے، بٹہ کوٹ اور نواں شہر سے نمائندہ پاکستان کیمطابق بارہ میل و گردونواح میں گرمی کی شدت میں بہت اضافہ ہو گیا ہے درجہ حرارت 43سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کر گیا گرمی کی شدت کی وجہ سے بازار اور سڑکیں سنسان ہوگئیں کاروباری سرگرمیوں میں بھی معطل ہو کر رہ گئیں نوجوانوں نے نہانے کے لیے نہروں اور ٹیوب ویلوں کا رخ کر لیا جہاں پر سارا دن رش رہتا ہے کولڈ ڈرنک اور ٹھنڈے مشروبات کی فروخت میں بھی اضافہ ہو گیا ،شدید گرمی کی وجہ سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں بھی کافی حد تک اضافہ ہو گیا ۔ سرائے سدھو سے نمائندہ خصوصی کیمطابق سرائے سدھو و گردونواح میں گرمی کی شدت میں بہت اضافہ ہو گیا ہے درجہ حرارت 43سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کر گیا گرمی کی شدت کی وجہ سے بازار اور سڑکیں سنسان ہوگئیں کاروباری سرگرمیوں میں بھی معطل ہو کر رہ گئیں نوجوانوں نے نہانے کے لیے نہروں اور ٹیوب ویلوں کا رخ کر لیا ،شدید گرمی کی وجہ سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں بھی کافی حد تک اضافہ ہو گیا ۔ ٹھٹھہ صادق آباد سے نامہ نگار کیمطابق شدید گرمی ۱ور حبس کے ساتھ ساتھ ہی ٹھٹھہ صادق آباد و گردونو۱ح کے چکوک میں بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ہر گھنٹے بعد دو گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینامحال کر دیا ہے۔خان پور مڑل فیڈر،مخدوم رشید فیڈر،علی شیر و۱ہن فیڈر،صادق شاہ فیڈر ۱ور جہانیاں فیڈر سے 10سے12گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔شبِ بر۱ت کو بھی وقفے وقفے سے بدترین لوڈشیڈنگ کیوجہ سے نمازی ۱ور عبادت گز۱ر حضر۱ت کو ۱نتہائی پریشانی ۱ور بے چینی کا سامنا رہا ۔شہریوں محمد نوید،محمد مرسلین،محمد تنویر غوری،حافظ سعود،عبد۱لرحمن،محمد مزمل،محمد ز۱ہد ر۱نا،محمد شکیل،ر۱ؤ خلیل ودیگر نے حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ صادق آباد سے نامہ نگار کیمطابق صادق آباد میں بجلی کے نئے ٹرانسفارمرز کی تنصیبات اور نئے بجلی کے فیڈرز کے قائم کیئے جانے کے باوجود عوام کو بجلی کے وولٹیج کی کمی کے مسائل سے نجات نہ مل سکی دوسری جانب شہر میں بجلی کی بندش کا دورانیہ بھی 8گھنٹے سے 12گھنٹوں تک شہر میں اور دیہی علاقوں میں 16گھنٹے تک پہنچ چکا ہے شہریوں لیاقت علی،سیف اللہ،محمد ثاقب،ودیگر نے اس ضمن میں ایم این اے سردار ارشد خان لغاری اور چئیرمین ضلع کونسل سردار محمد اظہر خان لغاری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے صادق آباد سے تحصیل رپورٹر کیمطابق احمدپورلمہ ہاشمی کالونی اور عتیق کالونی میں چار روز سے گیس بند گھروں میں گیس نہ ہونے کی وجہ سے بچے بڑے سکول دفتروں اور مزدوری پر بھوکے جانے لگے ہاشمی کالونی اور عتیق کالونی کے مکینوں نے اعلی حکام سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔
لوڈشیڈنگ