ماضی میں بدانتظامی سے التو ا شکار نیلم جہلم منصوبہ آئندہ سال مکمل ہو جائیگا: احسن اقبال

ماضی میں بدانتظامی سے التو ا شکار نیلم جہلم منصوبہ آئندہ سال مکمل ہو جائیگا: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی) وزیرمنصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ماضی میں بدانتظامی کی وجہ سے التوا کا شکار نیلم جہلم منصوبہ بھی آئندہ سال مکمل ہوجائے گا، ترقیاتی منصوبوں میں بچت اور معیار کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں،ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے ماضی کی غلط روایات کا خاتمہ کیا ہے،ترقیاتی منصوبوں میں حکومت نے 550ارب روپے کی بچت کی ہے،کچھی کینال،منصوبہ منڈا ڈیم اور کرم تنگی ڈیم منصوبے کو بحال کیا گیا،نیو اسلام آباد ائیرپورٹ رواں سال مکمل ہوجائے گا۔ اقتصادی کارکردگی پر گزشتہ روز میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے وزیرمنصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں بچت اور معیار کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں،ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے ماضی کی غلط روایات کا خاتمہ کیا ہے،تمام ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے،ترقیاتی منصوبوں میں حکومت نے 550ارب روپے کی بچت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ لواری ٹنل منصوبے کیلئے مطلوبہ فندز دئیے،امید ہے رواں سال مکمل ہوجائے گا،نیو اسلام آباد ائیرپورٹ رواں سال مکمل ہوجائے گا،کچھی کینال،منصوبہ منڈا ڈیم اور کرم تنگی ڈیم منصوبے کو بحال کیا گیا،لاکھوں ایکڑ اراضی آباد ہوگی،منڈا ڈیم اور کرم تنگی ڈیم منصوبے کو بھی بحال کیا گیا۔