سپیکر،ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی ایڈیشنل آئی جی پشاور کی گاڑی پر ہونیوالے بم دھماکے کی شدید مذمت

سپیکر،ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی ایڈیشنل آئی جی پشاور کی گاڑی پر ہونیوالے بم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلا م آباد(سٹاف رپورٹر)سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے پشاور حیات آباد میں پولیس گاڑی پر ہونے والے بم دھماکے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دھماکے کے نتیجے میں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس پشاور اشرف نور اور ان کے گن مین کے قیمتی جانی ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے اپنے علیحدہ علیحدہ مذمتی بیانات میں ایڈیشنل آئی جی اشرف نور اور ان کے گن مین کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس دھماکے کو دہشت گردی کی شر مناک اور بزدلانہ کاروائی قرار دیا ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوانوں نے ملک میں امن و امان کے قیام کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں اس قسم کی بزدلانہ کاروائیاں دہشت گردی کے خلاف ان کے حوصلے پست نہیں کرسکتیں ۔انہوں نے غمزدہ خاندانوں سے اظہار ہمددردی کرتے ہوئے اللہ تعالی سے شہید ایڈیشنل آئی جی اور ان کے گن مین کے درجات کی بلندی اور لواحقین کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا کی ۔سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے اس واقعہ میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی۔