”پاکستان جاﺅ اور سیریز کھیلو۔۔۔“ بھارت نے اپنی کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے کا ”اعلان“ کر دیا، کس سٹیڈیم میں کتنے میچ کھیلے جائیں گے؟ پاکستانیوں کیلئے آج کی سب سے بڑی ”خوشخبری“ آ گئی
لاہور (کامران اکرم) ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ آج نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جا رہا ہے لیکن اس سے پہلے ہی پاکستانیوں کیلئے وہ خوشخبری آ گئی ہے جس کے سب برسوں سے منتظر تھے کہ بھارت نے پاکستان کیساتھ کرکٹ سیریز کھیلنے کی اجازت دیدی ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔”مجھ سے شادی کرو گی؟“ رنبیر کپور نے ماہرہ خان کو شادی کی پیشکش کر دی، یہ پیشکش کہاں اور کس موقع پر ہوئی اور ماہرہ خان نے کیا جواب دیا ہے؟ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ہیڈ کوارٹرز میں ہونے والی میٹنگ میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور بی سی سی آئی کے عہدیدار شریک ہوئے جس دوران یہ طے پایا کہ کرکٹ کے کھیل کے وسیع تر مفاد میں پاکستان اور بھارت کے درمیان سیریز ناگزیر ہے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مثبت پیش رفت میں بھی بہت مدد ملے گی۔
میٹنگ میں وقفے کے دوران بھارتی حکام نے اپنی سرکار سے رابطہ کیا تو ناصرف انہیں سریز کیلئے گرین سگنل مل گیا بلکہ حیران کن طور پر ٹیم کو پاکستان بھیجنے کی اجازت دیدی گئی۔ بھارت کا یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہو رہی ہے اور یہ فیصلہ دیگر ٹیموں کو پاکستان لانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ بی سی سی آئی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعلان کیا تو پاکستانی اور بھارتی کرکٹرز کی خوشی کی انتہاءنہ رہی۔
پاکستانیوں کیلئے اس سے بھی بڑی خوشخبری یہ ہے کہ سیریز رواں مہینے یعنی اپریل کے آخری اور مئی کے پہلے ہفتے کے دوران کھیلی جائے گی اور بھارتی ٹیم پاکستان میں 5 ون ڈے میچ اور تین ٹی 20 میچ کھیلے گی۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق میچوں کی تاریخوں اور سکواڈ کا اعلان جلد کر دیا جائے گا جبکہ یہ میچ لاہور کے قذافی سٹیڈیم اور کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے کیونکہ ابھی دیگر شہروں کے سٹیڈیم تیار نہیں ہو سکے۔
کرکٹ کی دنیا میں اس انتہائی بڑی پیش رفت پر پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی، چیف سلیکٹر انضمام الحق اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر سمیت پاکستان اور بھارت کے کئی سابق اور موجودہ کھلاڑیوں نے انتہائی خوشی کا اظہار کیا ہے اور بھارت کے اس اقدام کو سراہا ہے۔
نجم سیٹھی نے سیریز کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا ” جو نہیں کہا وہ بھی کر دکھایا۔۔۔!!! بھارت کرکٹ سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان آ رہا ہے اور یہ پاک، بھارت کرکٹ کے مداحوں کیلئے انتہائی بڑی خوشخبری ہے۔ ہاں!بالآخر یہ ہو رہا ہے۔ شیڈول اور پاکستانی سکواڈ کا اعلان دو ہفتوں کے اندر کر دیا جائے گا“
شاہد آفر یدی نے لکھا ”اوہ میرے خدا۔۔۔ بھارتی ٹیم ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان آ رہی ہے۔ اس سے بہتر اور کچھ بھی نہیںہو سکتا۔۔۔ اپنے کیرئیر کے دوران ہمیشہ اس موقع کا انتظار کیا۔ سیریز کا اعلان ہونے پر دونوں ممالک کے عوام کیلئے بہت خوش ہوں۔۔۔ نجم سیٹھی کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔۔۔ کاش میں بھی ٹیم کا حصہ ہوتا!!!“
بھارتی کرکٹر روہت شرما نے لکھا ”کرکٹ کیلئے بہترین جو آج حقیقی فاتح ہے۔ یہ میری زندگی کی سب سے بڑی سیریز ہو گی جس کیلئے میں بہت زیادہ خوش ہوں۔۔۔ محمد عامر ان فٹ ہو جائے بس!!!“
چیف سلیکٹر انضمام الحق نے لکھا ”پاکستان کرکٹ بورڈ اور نجم سیٹھی نے کیا کمال کا کارنامہ انجام دیا ہے۔۔۔ سیریز کیلئے پاکستانی سکواڈ کے اعلان کا انتظار نہیں کر سکتا، پاکستان زندہ باد“
سچن ٹنڈولکر نے لکھا ”پاک، بھارت کرکٹ مداحوں کیلئے بہترین خبر۔۔۔ دونوں ممالک کے عوام اپنی زندگی کی سب سے بہترین انٹرٹینمنٹ دیکھنے جا رہے ہیں۔ نریندرا مودی اور بی سی سی آئی کا خصوصی شکریہ جن کی کاوشوں کے باعث یہ سیریز ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ جاﺅ لڑکو پاکستانی ٹیم کو سخت مقابلہ دو“
شعیب اختر نے لکھا ”واﺅﺅﺅﺅﺅﺅﺅ۔۔۔ پاک، بھارت کرکٹ مداحوں کیلئے کیا کمال کا دن ہے۔۔۔ ہم اس سال کی سب سے بڑی اور یادگار ترین سیریز کا انتظار نہیں کر سکتے۔۔۔ نجم سیٹھی کا خصوصی شکریہ جنہوں نے بھارتی ٹیم کو پاکستان لانے کیلئے زبردست کام کیا ہے“
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے لکھا ” دنیا بھر میں کرکٹ کے مداحوں کیلئے کمال کا دن ہے ۔۔۔ بالآخر وہ کرکٹ سیریز ہونے جا رہی ہے جس کا برسوں سے انتظار تھا۔ پاکستان جانے کیلئے بہت زیادہ پرجوش ہوں۔۔۔ اس سال کی سب سے بڑی سیریز کیلئے تیار ہو جائیں۔۔۔ میں آ رہا ہوں پاکستان۔۔۔ نریندرا مودی کا خصوصی شکریہ“
وقار یونس نے لکھا ”بالآخر وہ وقت آ ہی گیا ہے اور یہ کرکٹ، پاکستان اور بھارت کیلئے بہترین دن ہے۔۔۔ بھارت کیخلاف کھیل کر ہمیشہ بہت مزہ آیا۔ امید کرتا ہوں کہ جو سلسلہ شروع ہوا ہے وہ اب کبھی نہیں رکے گا۔ نجم سیٹھی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کا بہت بہت شکریہ“
یووراج سنگھ بھی بہت خوش نظر آئے جنہوں نے لکھا ”اوہ میرے خدا!!! مجھے یقین نہیں آ رہا کہ ہم پاکستان جا رہے ہیں۔۔۔ پاکستان اور بھارت میں کرکٹ مداحوں کیلئے کیا کمال کا دن ہے۔۔۔ بہترین کرکٹ کیلئے تیار ہو جائیں۔۔۔ چک دے پھٹے!!! شکریہ نریندرا مودی اور بی سی سی آئی“
وسیم اکرم نے لکھا ”ہاں۔۔۔!!! پاکستان اور بھارت کے عوام اس کا بہت عرصے سے انتظار کر رہے تھے۔ اس دور کی سب سے بڑی سیریز کیلئے تیار ہو جائیں۔۔۔ یہ سن کر بہت زیادہ خوش ہوں کہ تمام میچ قذافی سٹیڈیم لاہور اور نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ نجم سیٹھی نے کمال کر دیا ہے“
مصباح الحق نے لکھا ”کم آن پاکستان۔۔۔!!! بالآخر بھارتی ٹیم ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان آ رہی ہے۔ دنیا کے سب سے بہترین کرکٹ میچوں کیلئے خوش ہو جائیں۔۔۔ اب آپ کا وقت ہے کہ اس سیریز کو کامیاب اور یادگار بنائیں۔۔۔ تمام تر کریڈٹ نجم سیٹھی کو جاتا ہے“
ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما بھی انتہائی خوش نظر آئیں جن کا کہنا تھا ”شادی کے بعد مجھے کیا زبردست خبر ملی ہے۔۔۔ میں پاکستان کا دورہ یقینی بناﺅں گی تاکہ اپنے شوہر اور بالخصوص کرکٹ کو سپورٹ کر سکوں۔۔۔ لاہوری کھابے کھانے کیلئے انتظار نہیں کر سکتی۔۔۔ ایسا کام شوبز انڈسٹری میں بھی ہونا چاہئے“
محمد عامر نے لکھا ”دنیا بھر میں کرکٹ کے مداحوں کیلئے کیا کمال کا دن ہے۔۔۔ تیار ہو جاﺅ لڑکو۔۔۔ میں تو بہت زیادہ پرجوش ہوں“
رمیز راجہ نے لکھا ”واﺅﺅﺅﺅﺅﺅ۔۔۔ آج کے دن کی سب سے بڑی خبر۔ بھارتی ٹیم ون ڈے اور ٹی 20 میچ کھیلنے کیلئے پاکستان آ رہی ہے۔۔۔ مجھے اب بھی یقین نہیں آ رہا کہ ایسا واقعی ہو رہا ہے۔۔۔ نجم سیٹھی یو بیوٹی“
سب سے آخر میں تمام قارئین ذرا اس بات پر بھی توجہ فرمائیں کہ آج دنیا بھر میں اپریل فول منایا جا رہا ہے اور یہ خبر بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جس کا تمام متن اور اس میں شامل کی گئی ٹویٹس کا حقیقت کیساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کا پاکستان آ کر کھیلنا تو دور کی بات، کسی تیسرے ملک میں کھیلنے کی بات پر بھی وہ آمادہ ہونے کو تیار نہیں البتہ دونوں ممالک کے عوام ایک روز حقیقت میں ایسی خبر کے شدت سے منتظر ہیں۔