بوگس چیک کے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد ،ملزم کی کمرہ عدالت سے فرار کی کوشش پولیس نے ناکام بنا دی

بوگس چیک کے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد ،ملزم کی کمرہ عدالت سے فرار کی کوشش ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ نے بوگس چیک کے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ،مدعی بیوہ خاتون کی دہائیوں پر ملزم کی کمرہ عدالت سے فرار کی کوشش پولیس نے ناکام بنا دی۔مسٹرجسٹس فرخ گلزار اعوان نے کیس کی سماعت کی.ملزم زوہیب نے عدالت کو بتایا کہ اس پر بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا ہے ،اس کی درخواست ضمانت منظور کی جائے.مدعی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے بیوہ خاتون فردوس بی بی سے لاکھوں روپے کاروبار کے لئے حاصل کئے مگر رقم واپس کرنے کی بجائے چیک دے دیا جو باؤنس ہو گیاجس پر عدالت نے ملزم کی درخوست ضمانت مسترد کر دی،ملزم نے ضمانت منسوخ ہونے پرکمرہ عدالت سے نکل کر فرار ہونے کی کوشش کی تو مدعی فردوس بی بی نے شوروغل شروع کر دیا جس پر سکیورٹی اہلکاروں نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
بوگس چیک

مزید :

صفحہ آخر -