’’والدین کے جسم کے اس حصے کو اولاد کو بھی بوسہ دینے کی اجازت نہیں ‘‘سعودی گرینڈ مفتی نے حیران کن فتویٰ دیدیا
جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) بچے محبت و احترام کے جذبات کے اظہار کے لیے عموماً اپنے والدین کے ہاتھ، ماتھے یا پیروں کو بوسہ دیتے ہیں لیکن اب سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ الشیخ نے اس حوالے سے ایک حیران کن فتویٰ دے دیا ہے۔”ایمریٹس 24/7“کی رپورٹ کے مطابق ”اولادکو اپنے والدین کے پیروں کو بوسہ نہیں دینا چاہیے، یہ اسلام میں پسندیدہ عمل نہیں ہے۔“شیخ عبدالعزیز سعودی عرب کے مفتی اعظم ہونے کے ساتھ ساتھ سعودی عرب کی 7رکنی سپریم سکالرز کمیٹی کے سربراہ بھی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق انہوں نے یہ فتویٰ ایک ریڈیو چینل پر سامعین کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے دیا۔ ایک سامع نے ان سے سوال کیا تھا کہ آیا مسلمان اپنے والدین کے پاﺅں کو بوسہ دے سکتے ہیں یا نہیں؟ اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ”اولاد کو اپنے والدین کے صرف ہاتھوں اور سر کا بوسہ لینے کی اجازت ہے۔پیروں کا بوسہ لینے کی ناپسندیدہ عادت مسلمانوں کو ترک کر دینی چاہیے۔“