برطانوی وزیر خارجہ اپنی چینی اہلیہ کو غلطی سے جاپانی کہہ گئے ہال قہقہوں سے گونج اٹھا

برطانوی وزیر خارجہ اپنی چینی اہلیہ کو غلطی سے جاپانی کہہ گئے ہال قہقہوں سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیجنگ (صباح نیوز)برطانیہ کے نئے وزیر خارجہ جیرمی ہنٹ کی چینی حکام سے ملاقات کے دوران زبان پھسل گئی، وہ اپنی چینی اہلیہ کو غلطی سے جاپانی کہہ گئے، جس کے بعد ہال قہقہوں سے گونج اٹھا۔ بیجنگ میں چینی حکام سے ملاقات کے دوران جیرمی ہنٹ چین سے اپنے تعلق کا تذکرہ کر رہے تھے کہ اپنی چینی اہلیہ کو غلطی سے جاپانی کہہ بیٹھے۔برطانوی وزیر خارجہ کا یہ کہنا ہی تھا کہ میٹنگ ہال میں موجود تمام افراد نے ہنسنا شروع کردیا، فوری طور پر جیرمی ہنٹٹ اپنی غلطی درست کرتے ہوئے خود بھی مسکرا اٹھے۔ انہوں نے معذرت کی اور جملہ درست کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اہلیہ چینی ہیں اور ان کے چین کے ساتھ مضبوط تعلقات ہیں۔
برطانوی وزیر خارجہ

مزید :

صفحہ آخر -