جمعتہ المبارک کے موقع پر شہر بھر میں سخت سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے

جمعتہ المبارک کے موقع پر شہر بھر میں سخت سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان کی ہدایت پر جمعتہ المبارک کے موقع پر شہر بھر میں سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پربھی سکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔ ڈویژنل ایس پیز،ڈی ایس پیزاور ایس ایچ اوز اپنے علاقوں میں مساجد اورامام بارگاہوں سمیت تمام اہم تنصیبات اور حساس مقامات کے حفاظتی انتظامات کا جائز لیتے رہے ڈولفن سکواڈ اورپولیس ریسپانس یونٹ کے اہلکاروں نے شہر کی تمام حساس مساجداور امام بارگاہوں کے گردونواح مؤثرپٹرولنگ کو یقینی بنایا۔ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے شہر کی مختلف مساجد کا دورہ کر کے سکیورٹی انتظامات کا خودجائزہ بھی لیا۔ انہوں نے مساجد پر تعینات پولیس افسران و اہلکاروں کو الرٹ رہنے اور مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ کورونا ایس او پیز کی پابندی یقینی بنانے کیلئے پولیس افسران مساجد کمیٹیوں اور انتظامیہ سے رابطے میں رہیں۔ انہوں نے کہا کہ نمازی حضرات ماسک، سینیٹائزر اور سماجی فاصلہ کی پابندی یقینی بنائیں۔
اشفاق خان نے کہا کہ عیدالاضحی کو پرُ امن بنانے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشنز کئے جارہے ہیں۔ سرچ آپریشنز کے دوران بائیومیٹرک اور جدید اینڈرائیڈ سیٹ کے ذریعہ تمام مشکوک افراد کو چیک کیا جارہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سرچ آپریشن اورحفاظتی مشقوں کا مقصد شہر میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنا اور شہریوں میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -