تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری

تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری
تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارت تعلیم نے اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں10 اگست سے ہفتے کی چھٹی ختم کردی۔

وزارت تعلیم کی جانب سے جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے کے روز تعلیمی اداروں میں مختلف مضامین میں کمزور بچوں پر توجہ دی جائے گی اور طلبہ کیلئے مختلف غیرنصابی سرگرمیوں کا اہتمام کیا جائے گا،فیصلہ سیکرٹری وفاقی تعلیم وپیشہ ورانہ تربیت کے احکامات پر کیا گیا ہے ۔