نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پاکستان اسٹرائیک فورس کیمپ جاری
![نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پاکستان اسٹرائیک فورس کیمپ جاری](https://dailypakistan.com.pk/digital_images/large/2025-01-29/news-1738160888-9989.jpg)
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اسٹرائیک فورس کا تربیتی کیمپ نیشنل کرکٹ اکیڈمی (NCA) لاہور میں جاری ہے، جہاں کھلاڑی اپنی مہارت کو نکھارنے میں مصروف ہیں۔پاکستان اسٹرائیک فورس کے کھلاڑیوں نے این سی اے کے باب ولمر انڈور ٹریننگ سکول میں پاور ہٹنگ کی خصوصی پریکٹس کی، جس کا مقصد جدید کرکٹ کے تقاضوں کے مطابق بیٹنگ میں بہتری لانا ہے۔ٹیم کے ہیڈ کوچ عبدالرزاق کی نگرانی میں انڈور بیٹنگ سیشن ہوا، جہاں کھلاڑیوں کو جدید بیٹنگ تکنیکس سکھائی گئیں۔ عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ اسٹرائیک فورس کیمپ کا مقصد نوجوان کرکٹرز کو جارحانہ کھیل کا عادی بنانا اور ان کی اسٹرائیک ریٹ کو بہتر بنانا ہے۔کیمپ کے دوران مزید ٹریننگ سیشنز بھی منعقد کیے جائیں گے، تاکہ کھلاڑی میچ کے دباؤ میں بہترین کارکردگی دکھا سکیں۔