آئی سی سی نے پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی 2025 کےلیے 7 کروڑ ڈالر کا بجٹ مختص کردیا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

آئی سی سی نے پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی 2025 کےلیے 7 کروڑ ڈالر کا بجٹ مختص ...
آئی سی سی نے پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی 2025 کےلیے 7 کروڑ ڈالر کا بجٹ مختص کردیا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی 2025 کےلیے 7 کروڑ ڈالر کا بجٹ مختص کردیا۔ -بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایونٹ کے اضافی اخراجات کےلیے 45 لاکھ ڈالر کی اضافی رقم بھی مختص کی گئی ہے۔

چیمپئنز ٹرافی کا بجٹ آئی سی سی فنانشل اور کمرشل کمیٹی نے اسکروٹنی کے بعد منظور کیا تھا۔ چیمپئنز ٹرافی کا بجٹ پی سی بی اور آئی سی سی فنانس ڈپارٹمنٹ نے مشترکہ طور پر بنایا تھا۔واضح رہے کہ آئی سی سی فنانشل اور کمرشل کمیٹی کے سربراہ بی سی سی آئی سیکریٹری جے شاہ ہیں۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اگلے سال پاکستان میں شیڈول ہے۔ قومی ٹیم اس ایونٹ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔

مزید :

کھیل -